جامعہ ام الہدی پرسونی میں تقریب افتتاح بخاری 5 نومبر کو
دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دیں گے
مدھوبنی (پریس ریلیز) بسفی بلاک مدھوبنی میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے معروف ادارہ جامعہ ام الہدیٰ پرسونی میں 5 نومبر اتوار کے دن بخاری شریف کا افتتاح ہوگا، اس موقع پر دارالعلوم دیوبند وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دیں گے. یہ اطلاع جامعہ ام الہدیٰ کے بانی وناظم مولانا نوشاد احمد نثاری نے جاری پریس ریلیز میں دی. انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے مدھوبنی ضلع کے اکابر علماء کی حیات و خدمات پر مشتمل تذکرہ علمائے مدھوبنی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، اس سال یہ سیمینار جامعہ ام الہدی پرسونی کے اشتراک سے پرسونی ہونے جارہا ہے، انشاء اللہ اسی سیمینار کے موقع سے جامعہ میں بخاری شریف کا افتتاح ہوگا، پروگرام کی سرپرستی مدرسہ بشارت العلوم کھرایاں کے ناظم مولانا محمد قیصر قاسمی، دارالعلوم وقف دیوبند کے سابق استاذ مولانا رضوان احمد قاسمی فرمائیں گے جب کہ صدارت کے فرائض جامعہ کے سرپرست حضرت مولانا محمد صدرعالم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گوونڈی، انجام دیں گے، پروگرام اور سیمینار کی نگرانی مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن فرمائیں گے، پروگرام کی نظامت مفتی اسعد اللہ قاسمی مظاہری اور مولانا مظفر رحمانی مشترکہ طور پر انجام دیں گے. راجیہ سبھا کے ایم پی اور ہردلعزیز رہنما ڈاکٹر فیاض احمد مہمان اعزازی کی حیثیت سے موجود رہیں گے، اسی طرح معروف عالم دین اور مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ کے استاذ مفتی ابوبکر قاسمی بھی مہمان موقر کی حیثیت سے شریک ہوں گے، اس پروگرام کی قیادت ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی قاسمی، سیادت مولانا عبدالناصر سبیلی اور حمایت مولانا محمد نصراللہ قاسمی کررہے ہیں، پروگرام کی مجلس استقبالیہ کے صدر مولانا محمد سجاد قاسمی ہیں جب کہ کنوینر سراج الصالحین اور قاری محمد راشد ہیں. واضح رہے کہ اتوار 5 نومبر کو صبح 8 بجے پروگرام شروع ہوجائے گا اور دوپہر 3 بجے تک چلے گا، ظہر کی نماز پروگرام کے اختتام پر جلسہ گاہ میں ہی اداکی جائے گی اور اس کے بعد کھانے کا نظم رہے گا، عوام و خواص سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے.
Comments are closed.