چین کی نقشہ ایپلی کیشنوں اور ویب سائٹوں نے اسرائیل کا نام اور جھنڈا ہٹا دیا

بصیرت نیوزڈیسک
اسرائیل کے غزّہ پر حملے پوری شدت سے جاری ہیں اور اس دوران چین کی طرف سے ایک توجہ طلب قدم اٹھایا گیا ہے۔
چین کی معروف ڈیجیٹل میپ ایپلی کیشنوں اور ویب سائٹوں نے اپنے پلیٹ فورموں سے اسرائیل کا نام اور جھنڈا ہٹا دیا ہے۔
چینی میپ ایپلی کیشنوں میں دنیا کے سب ممالک کے نام اور جھنڈے موجود ہیں لیکن اسرائیل اور فلسطین پر آئیں تو یہاں علاقے کے شہروں کے نام تو دِکھائی دیتے ہیں لیکن اسرائیل کا نام اور پرچم دِکھائی نہیں دیتا۔
سیل فون میں نقشہ ایپلی کیشن کھولنے پر بھی اس سے مشابہہ صورتحال سے سامنا ہوتا ہے۔
ایپلی کیشن کمپنیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چین سرکاری سطح پر اسرائیل اور فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے دو حکومتی حل کا حامی اور فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کا خواہش مند ہے۔
چین غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے مقابل بھی فائر بندی کی اپیل کر رہا ہے۔
Comments are closed.