مدھوبنی ضلع میں تعلیم نسواں کے مرکزی و منفرد ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک میں مولانا محمد سفیان قاسمی کی آمد
مدھوبنی (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں ٦/نومبر روز سوموار جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی مدھوبنی بہارکے بانی وناظم مفتی محمد حسنین قاسمی کی دعوت پر خانوادۂ قاسمی کے چشم وچراغ اور سچے جانیں، آمین ملت مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی جامعہ میں تشریف آوری پر ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں جامعہ کی طالبات نے ایک مختصر اور جامع پروگرام پیش کیا، اس موقع پر جامعہ کے بانی و ناظم مفتی محمد حسنین قاسمی نے جامعہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے جامعہ کے اغراض و مقاصد اور اس کی نمایاں خدمات تفصیل سے پر روشنی ڈالی، ساتھ ہی مہمان موصوف کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جب کہ جامعہ کے صدر مولانا نسیم احمد قاسمی نے مہمان محترم کی خدمت میں ہدیۂ تشکر وامتنان پیش کیا، اس کےبعد مولانا محمد سفیان قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری اور وقت کا تقاضا ہے کیونکہ ان ہی کی گود میں قومیں پلتی اور پروان چڑھتی ہیں، اس موقع پر مولانا محمد سفیان قاسمی نے جامعہ کے تعلیمی ماحول اور طالبات کے اندر حصول علم کا شوق و ذوق دیکھ کر اپنی بے پناہ خوشی و مسرت کا اظہار کیا ساتھ ہی اس ادارے کے ذمے داران، اساتذہ اور کار کنان کی محنتوں اور کوششوں کو سراہا، نیز فرمایا کہ جامعہ کے بانی و ناظم مفتی محمد حسنین قاسمی بزرگوں کے نقش قدم پر کام کو انجام دے رہے ہیں اور مشکل ترین حالات میں کام کرنے کا سلیقہ اور ہنر جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی، بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی اور کثیر تعداد میں علاقے کے علماء اور سرکردہ شخصیات موجود تھے.
Comments are closed.