سیف الاسلام مدنی نےانجمن باشندگان بہار کے صدر دفترکا کیا دورہ
انجمن کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی سے سیف الاسلام مدنی کی خاص ملاقات
کانپور(پریس ریلیز ) ممبئی میں واقع انجمن باشندگان بہار جو 1978ءمیں قائم ہوئی ایک رفاہی اور فلاحی تنظیم ہے جو اپنے زمانہ قیام سے ہی مستقل اپنے لائحہ عمل کے مطابق کام کرتی چلی آرہی ہے، ایجوکیشنل راہ نمائی ہو یا مفلس اور نادار لوگوں امداد اپنی حیثیت کے مطابق یہ تنظیم کافی کام کرتی ہے اور صوبہ بہار کے لوگوں کے لئے ممبئی میں متحرک و فعال ہے انجمن باشندگان بہار کے آفس میں جانا ہوا اور انجمن کے سکریٹری جناب محمود حکیمی صاحب سے ملاقات ہوئی انجمن باشندگان بہار کےپلیٹ فارم سے وہ انتہائی مخلصانہ طور پر غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی شخصیت عجزو انکساری کی آئینہ دار ہے انکے خیالات روشن اور زمانہ سے ہم آہنگ ہیں انکی گفتار بھی نرالی ہے اور کردار مؤثر ہے وہ بہت سی خصوصیات کے مالک ہیں ۔
ہرممکن قوم کے افراد کے لئے ساعی رہتے ہیں اور ان کی ضروریات کے لئے فکر مند رہتے ہیں کوئی بھی ان سے کسی بھی وقت ملاقات کرے وہ ہر ممکن کسی بھی مشکل ہو آسان کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان سے کافی دیر تک ملاقات رہی گفت وشنید اور تبادلہ خیال بھی ہوا موجودہ حالات پر بات چیت ہوئی اور آنے الیکشن جو کئی ریاستوں میں ہونے والا ہے اس پر بھی بات ہوئی،،آج سیاست جس رخ پر جارہی ہے اس سے ہم اور آپ اچھی طرح واقف ہیں ،اغیار میں سےاچھے اچھے پڑھے لکھے لوگ،جانبدار ہوکر مذہبی رنگ میں رنگ گئے اور عوام کی ایک بڑی جماعت کو سیاسی طور پر فریق مخالف بنالیا انکو ملک اور ریاست کی ترقیات سے امن وامان سے تہذیب وکلچر سے کچھ لینا دینا نہیں یہ تاریخ کو مٹادیناچاہتے ہیں ایسے میں ضرورت ہےکہ بہت سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا جائے اور ہر ممکن روادری اور آپسی اتحاد کے لئے کام کیا جائے معاشرہ کو بہتر بنانے کی فکر کی جائے اور لوگوں کو صحیح رخ دینے کی کوشش کی ۔
میرا جب بھی ممبئی کا سفر ہوتا ہے، انجمن کے لوگ بہت خلوص اور محبت سے مدعو کرتے ہیں اور میں حاضری بھی دیتا ہوں کئی پروگراموں میں میری شرکت رہی اللہ مزید استحکام بخشے اور کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔
Comments are closed.