تعلیم نوبالغان مہم!مدارس اسلامیہ میں تعلیمی بیداری کےلئےبہترین مشعل راہ:سیف الاسلام قاسمی
کیوٹی دربھنگہ ( ثاقب سیف قاسمی) انسانی زندگی کے عروج و ارتقاء اور فلاح و بہبودی میں مدارس اسلامیہ کو کلیدی حثیت حاصل ہے، وادی فاراں سے علم و ہنر کی خوشبو پوری دنیا کو معطر کرتی ہوئی جنت نشان ہندوستان کو بھی ہمہ جہت عروج و ارتقاء بخش کر مشکبار کیا ہے، ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کا ماضی روشن، حال تابناک اور مستقبل امید افزاء ہے، دور مغلیہ میں جہاں علماءو فارغین مدارس اسلامیہ وکیل ، جج اور حکومت وقت کے اعلی عہدوں پر فائز ہوکر ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا وہیں برطانوی دور استبداد میں اپنے فتوؤں ، تقریروں ، کتابوں ، صحافتوں اور شمشیر وسناں سے نبزد آزمائی کرکے انگریزی سامراج کے ناپاک قدم سے جنت ارضی ہندوستان کو آزاد کرایا ۔ شاہ ولی االلہ محدث دہلوی ، مولانا محمد قاسم نانوتوی ، شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی ، مولانا حسین احمد مدنی ، امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد ، سرسید احمد خاں ، مولانا فضل حق خیرآبادی ، مولانا حسرت موہانی ، مولانا مظہر الحق ، علماء دیوبند و علماء صادقپور وغیرہ کے قابل رشک، تاریخ سازو ا نمٹ نقوش ہمیشہ روشن رہیں گے ۔
سو بار سنوارا ہے ہم نے اس ملک کے گیسوئے برہم کو یہ اہل جنوں بتلایں گے ہم نے دیا ہے عالم کو
زمانہ نبوت و رسالت سے دوری، انقلابات دوراں اور زمانے کی ا ٹھکھیلیوں کی وجہ سے مدارس ملحقہ میں بھی ناہم آہنگی در آئی، ضرورت تھی کہ کوئی اسرافیل سور پھونکے، بھٹکے ہوئے آہو پھر قندیل حرم سے ضیاء با ری کرکے سرسید کے خوابوں کی حسین تعبیر، دائیں ہاتھ میں قرآن، بائیں ہاتھ میں سائنس اور پیشانی پر کلمہ لا الٰہ اللہ محمد رسول اللہ کا خوبصورت پیغام لیکر اٹھے اور مدارس اسلامیہ میں انقلابات تازہ پیدا کرے ۔
اس ضرورت کی تکمیل یونیسیف، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلا میہ کے اشتراک سے متحدہ پلیٹ فارم تعلیم نو بالغاں مہم کے ذریعہ مدارس ملحقہ بورڈ میں نیئ روح ڈالکر خود فراموشی سے خدا شناسی کیطرف گامزن کیا جارہا ہے، جو ایک مستحسن و مبارک قدم ہے ۔ آج مورخہ 12 نومبر 2023 سے 14 نومبر 2023تک بمقام مدرسہ رحمانیہ گر ڑی، جالہ ،دربھنگہ ،حلقۂ کیوٹی ، سنگھوارہ ، اور جالہ کے 37 مدارس ملحقہ بورڈ کے پرنسپل وصدر المدرسین کا یہ سہ روزہ تربیتی پروگرام یادگار ،تاریخ ساز اور نہایت ہی مفید وکارآمد ثابت ہوگا انشاء اللہ ۔
ان خیالات کا اظہار آل بہار مدرسہ ٹیچرس ارگنایزیشن کے ریاستی جنرل سیکریٹری و پرنسپل مدرسہ ضیاء الاسلام جلوارہ کیوٹی دربھنگہ صحافی وادیب الحاج مولانا سیف الاسلام قاسمی نے مدرسہ رحمانیہ گر ڑی جالہ دربھنگہ میں منعقدہ سہ روزہ صدر المدرسین کے تربیتی پروگرام میں اپنے تاثراتی بیان میں کیا۔
تعلیم نو بالغان ٹریننگ برائے صدر المدرسین گلہائے دانائی پروگرام کو ہر طرح کارآمد و کامیاب بنانے میں ریاستی پروجیکٹ ڈائیریکٹر پروفیسر محمد شاہد ، ریاستی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پروفیسر فیض احمد اور فعال و متحرک اسٹیٹ پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد افروز عالم، ہر دلعزیز ماہر تعلیم کوارڈینیٹر محمد رضوان احمد ،کوآرڈینیٹر حافظ جمال الدین ، ہاتف ضیاء ، اور محترمہ معراج فاطمہ ،پوری توانائی اور محنت و لگن کے ساتھ ذمہ دارانہ رول ادا کرنے میں پیش پیش ہیں ۔
مدرسہ رحمانیہ گری کے معتبر سکریٹری محمد مقصود عالم، پرنسپل مرزا عبداللہ بیگ، اساتذہ کرام قاری محمد سیف الرحمن ،ماسٹر ریاض احمد ، فیض الرحمن ندوی ،مولا نا حسیب الرحمن ندوی اور محترمہ شاذیہ بیگ صاحبہ کی اکرام و مہمان نوازیاں اور اخلاق و محبت لائق تحسین ہیں ۔میں اپنی طرف اور اپنےرئیس المدرسین رفقاء کیطرف سے دل کی گہرائی سے تشکر وامتنان کے ساتھ ساتھ تحسین وآفرین پیش کرتا ہوں۔
مولانا سیف الاسلام قاسمی نے کہا کہ تعلیم نو بالغاں کے سہ روزہ تربیتی پروگرام کے ذریعے صدرالمدرسین و علماء کرام کے باہمی خیالات ،مفید مشوروں اور قیمتی آراء سے روشناسی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے تعلقات کی استواری میں بھی معین و مددگار ہوں گے اسطرح اس سہ روزہ تربیتی تعلیم نوبا لغان مہم کو علماء کنونشن سے بھی تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔
اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنےوالے اور تعلیم نو بالغاں مہم میں قابل ذکر شرکاء صدر المدرسین کے اسماء گرامی یہ ہیں ۔ مولانا محمد احمدللہ قاسمی ،مدرسہ رحیمیہ سنہپور بزرگ ، مولانا ریاض احمد سلفی، مدرسہ دارالسلام دیوارا بندھولی ، مولانا مظفر رحمانی،مدرستہ البنات ریوڑھا، قاری فرید صدیقی پیغمبر پور،مولانا زبیر عالم مدرستہ البنات جالہ ، مولانا رفیع احمد رحمانی ،مفتاح العلوم تر مہان، ماسٹر احمد رضا ،دارالعلوم کنیزیہ اسراہا، مولانا محمد شاکر ، مولانا شمیم احمد ، مولا نا منت اللہ، مولانا فضل اللہ سلفی حقانیہ دیورا بندھولی، ، مولانا ذکاء اللہ نیر ، ماسٹر محمد احسا ن ا لحق ، مصباح العلوم صادقپور،عبادت علی قاسم العلوم حسنیہ دوگھرا ، تنویر الحق نورالبنات کوئلہ استھان ، محمد عمران اختر العلوم کوئلہ استھان ، محمد علاءالدین، عین العلوم تہوارہ ، محمد مقبول حسین، شفیع العلوم ، محمد اشرف علی اصلاح المسلمین ، محمد توحید عالم ،شمع اسلام ، محمد عارف حسین سلیمانیہ البنات ، گلشاد بیگم ،مدرسۃ البنات سخا وتیہ رمپورہ ، محمد عالمگیر،علوم النبی ،بھر وارہ، منت اللہ مصباح العلوم ، حلیمہ خاتون دارالبنات ، عبد الجلیل دارالبنات ، محمد شاکر مدرسہ حمیدیہ ، محمد احد رضا مدرسہ منظورالعلوم ملک پور ، آصفہ یاسمین فلاح البنات پلکھوارہ ،مو لانا عبد القادر مظہر ا لاسّلام بھپور، محمد اسداللہ اسلامیہ ڈنگرو ارہ ، واعظ الحق بستان العلوم ٹکٹار ، محمد سالک فلاح المسلمین کنور ، محمد اشرف چشتی ،جامعہ جمہوریہ محی العلوم ارئی دربھنگہ ،تنویر الحق، مدرسہ نورالبنات کوئلہ استھان دربھنگہ۔
Comments are closed.