غزہ کا محافظ اقوام متحدہ نہیں ہے:سکریٹری جنرل

بصیرت نیوزڈیسک
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے کہا ہے کہ غزہ کی حفاظت کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے نہا کہ غزہ جنگ کے خاتمے اور غزہ کا انتظام حماس سے لے لیے جانے کے بعد اقوام متحدہ امریکہ اور عرب ریاستوں کو اس عبوری دور میں حمایت فراہم کرے گا تاہم وہ خود اس علاقے کا انتظام نہیں سنبھالے گا۔
گوٹیریش کا مزید کہنا ہے، ’’اس عبوری دور کے لیے سب کو ملک کر کام کرنا ہو گا تاکہ فلسطینی انتظامیہ کو مضبوط بنایا جائے۔ وہ غزہ میں بھی اپنی ذمہ داری نبھائے اور یوں اس مسئلے کا دو ریاستی حل ممکن ہو سکے۔‘‘
یہ بات اہم ہے کہ حماس ، امریکہ اور یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔ حماس نے سن 2007 میں انتخابات میں فتح کے بعد فلسطینی انتظامیہ کو غزہ سے طاقت کے ذریعے بے دخل کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل میں اسرائیل کی سلامتی کا ضامن امریکہ ہے، تاہم فلسطین کی سلامتی کی ذمہ داری خطے کے عرب ممالک کو لینا چاہیے۔
Comments are closed.