غزہ کو ’بین الاقوامی ذمہ داری‘ کی ضرورت ہے: جرمن وزیرخارجہ

بصیرت نیوزڈیسک
جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ’بین الاقوامی ذمہ داری‘ کی ضرورت ہے۔ ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو میں بیئربوک نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا، ’’سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں غزہ میں بین الاقوامی ذمہ داری کی ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی امریکہ اور بعض ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، تاکہ غزہ کے عوام کو ایسے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، جہاں وہ مارے نہ جائیں اور جہاں انہیں صاف پانی اور طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کے آغاز پر اپنے دورہ اسرائیل میں انہوں نے اسرائیلی حکومت پر واضح کیا تھا کہ غزہ کے شہریوں کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا’’ان کی لڑائی دہشت گرد تنظیم حماس کے خلاف ہے جو اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتی ہے، غزہ کے عام شہریوں، معصوم خواتین اور بچوں کے خلاف نہیں۔‘‘
Comments are closed.