شراب نوشی سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں پر چاقو سے حملہ، علاج کے دوران موت 

 

جونپور

 

(اشرف شیرازی)

 

کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے کھٹہن روڈ پر گزری شب دو سگے بھائیوں کو شرابی باراتیوں نے چاقو مار کر قتل کر ڈالا، دونوں بھائی کھٹہن روڈ پر فاسٹ فوڈ کی دکان لگاتے تھے، معاملہ کی جانکاری ملتے ہی حرکت میں آتے ہوئے پولیس محکمہ پانچ گھنٹے کے اندر ایک آپریشن میں چھ مجرموں کو گرفتار کر لیا، آپریشن کے دوران تین مجرموں کے پیر میں گولی بھی لگی

 

خبر کے مطابق کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے رہنے والے پھول چند کے دو بیٹے اجے (23) اور انکت (18) کھٹہن روڈ پر چائینیز کی دکان لگاتے تھے، منگل کی رات قریب نو بجے وہاں سے ایک بارات کا قافلہ گزر رہا تھا، جس میں لوگ شراب کے نشے میں مست ناچتے گاتے ہوئے جا رہے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ اسی وقت کچھ باراتی اجے اور انکت کی دکان پر آ پہنچے اور شراب پینے کی تیاری میں لگ گئے، دونوں بھائیوں کے منع کرنے پر وہ لوگ بضد ہو گئے، کچھ ہی دیر کی بحث پر بات بگڑ گئی، اور باراتیوں نے چاقو سے دنوں بھائیوں پر حملہ بول دیا، شرابی باراتیوں نے چاقو سے پورا جسم گود ڈالا، دنوں بھائی زخمی ہوکر وہیں زمین پر بے بس ہو کر پڑے رہ گئے، علاقائی لوگوں نے فوراً اہل خانہ کو باخبر کیا، اور دونوں بھائیوں کو لیکر ضلع ہسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مرا ہوا قرار دیا، واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی مچ گئی، موقع پر پہنچی پولیس جانچ شروع کرتے ہوئے مجرموں کی تلاش میں لگ گئی، معاملے کی خبر جیسے ہی اعلیٰ افسران کو ملی، فوراً علاقے کے تھانہ کو سخت کاروائی کا حکم نافذ کیا، جس کا اثر یہ رہا کہ واقعے کے پانچ ہی گھنٹے کے اندر جرم میں ملوث رہے سبھی چھ مجرموں کو حراست میں لے لیا، مجرموں کے پاس سے طمنچہ، چاقو اور دیگر دھار دار سامان ملے۔

Comments are closed.