مہراج گنج میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی طرف سے اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد

 

اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط سیاسی قوت بنیں : عبید الرحمن‌ الحسینی

 

مہراج گنج (نمائندہ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع مہراج گنج یونٹ کی کوشش سے آج” کاکا میرج ہال”مہراج گنج دن میں 11/بجے سیاسی بیداری و اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے عہدیداران کے علاوہ بلا تفریق مسلک وملت علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے سیاسی بیداری کے ساتھ ساتھ اتحاد ملت کے اپنے جذبے کو پیش کیا۔

مقررین میں سبھی حضرات نے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط سیاسی قوت بنیں ورنہ حالات اس سے بھی بدتر ہوتے جائیں گے اگر ہم اب سے بھی ایک پرچم تلے آکر اپنے آپ کو متحد کرلیتے ہیں تو ان شاءاللہ ہم قلیل تعداد میں ہوکر بھی بہت بڑی طاقت وقوت ہوں گے اور جب چاہیں گے جس سے چاہیں گے اپنے سیاسی ،سماجی و مذہبی معاملات کو حل کرالیں گے۔

 

اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے پروانچل مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسرار احمد صاحب نیز ضلع صدر سرور عالم خان صاحب اس کانفرنس میں قاری محمود عالم فرقانی صاحب نوتنواں ودھان سبھا، مولا نا عبید الرحمٰن الحسینی پھریندہ ودھان سبھا کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مجلس کے دیوانوں نے اپنی شرکت سے اس کانفرنس کو کامیاب بنایا ۔

 

Comments are closed.