بلگاوی میں ایس ڈی پی آئی کا مشاورتی اجلاس، کانتا راج کمیشن کی رپورٹ جاری کرنا، سداشیو کمیشن رپورٹ کی مرکز کو سفارش کرنا، 2Bریزرویشن کی الجھن کو دور کرنا اور ریزرویشن کو بڑھا کر 8 فیصد کرنے کا مطالبہ

 

 

داونگیرے: (پریس ریلیز) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) داونگیرے کی ضلعی کمیٹی اجلاس ضلعی صدر اسماعیل ذبیح اللہ اور ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانتاراج کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے، سداشیوا کمیشن کی رپورٹ کی مرکز کو سفارش کرنے اور 2Bریزرویشن کی الجھن کو دور کرنے کے مطالبے کو بلگاوی اجلاس میں پورا کرنے کیلئے حکومت کو مجبور کرنے کیلئے 4دسمبر تک عرض داشت دیا جائے گا۔ آئین کی خواہش ہے کہ سماجی انصاف کی بناد پر ملک کے تمام شہریوں کو مساوی مواقع، حق، طاقت اور وسائل کی تقسیم ہو۔ ریاست کے تمام ذات بردریوں کے سماجی اور معاشی حالات سب کے لیے مساوی حقوق، اختیارات اور مواقع فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ اعدادوشمار کے ساتھ معلومات حاصل کرنے کیلئے کانتاراج کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن برسوں سے ریاست بھر میں سروے کررہا ہے۔ ذات برادریوں کے اصل حالات کے بارے میں ذات کے اعدادوشمار جاری کررہا ہے جو اپنے حقوق سے محروم ہیں اوردیگر وجوہات کے بنا پر کئی طریقوں سے استحصال کا شکار ہیں۔ کمیشن کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ 167کروڑ روپیے کے خرچ سے تیار کی گئی کانتا راج کمیشن کی رپورٹ کو حاصل کرنے کے لیے حکومت ایک اچھا بہانہ بنا رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے اجلاس میں محسوس کیا گیا کہ حکومت کو مزید تاخیر کیے بغیر بلگام اجلاس میں اس سلسلے میں کوئی واضح فیصلہ لینا چاہئے۔ اجلاس میں پارٹی کی فنڈ رائزنگ مہم کا جائزہ لیا گیا، جس میں پتہ چلا کہ ریاست بھر کے عطیہ دہندگان کھلے ذہن کے ساتھ بھوک اور خوف سے آزادی سے کا نعرہ دینے والے تحریک کا بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ بلگاوی ضلع میں بھی فنڈ رائزنگ مہم کو کامیابی سے چلانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سکریٹری سید اشفاق، ضلعی نائب صدر رضوی ریاض احمد، ضلعی کمیٹی ممبر ان فیاض احمد، فرید خان اور داونگیرے سٹی کمیٹی کے صدر محمد اشرف اور ہری ہر اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم اللہ اور کمیٹی اراکین موجود تھے۔

Comments are closed.