افسانہ گوئی کے مقابلے کی بدولت طلباء نے کئی اہم افسانوں کا مطالعہ کیا ہوگا یہی مقصود مقابلہ ہے:ڈاکٹر مسرت فردوس
اردو کارواں کے ساتویں عشرہ ٔکے تحت افسانہ گوئی مقابلہ
ممبئی (پریس ریلیز)اردو کارواں کے ساتویں عشرہ کے تحت "کل مہاراشٹر آن لائن افسانہ گوئی مقابلہ” منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر مسرت فردوس (ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی) نے کی۔ منصفی کے فرائض ڈاکٹر شرمین انصاری( شاد آدم کالج بھیونڈی) محمد علیم اسماعیل (شعبہ تعلیم ضلع پریشد بلڈانہ)، اور ڈاکٹر مسرت صاحب علی صاحبہ(سابق پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری ٹرینینگ کالج، ممبئی) نے انجام دیے۔ ابتدائیہ صدر اردو کارواں فرید احمد خان اداکرتے ہونے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے اور مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ افسانہ گوئ مقابلہ میں ممبئی، اورنگ آباد، بھیونڈی، مالیگاؤں وغیرہ علاقوں سے ۱۸ شرکاء نے شرکت کی اور بہترین انداز میں مختلف افسانہ نگار وں کے افسانے پیش کیے۔
پروگرام کی صدر پروفیسر مسرت فردوس نے اردو کارواں کے اس مقابلے کے بارے میں کہا کہ "افسانہ گوئی کے مقابلے کی بدولت طلباء نے کئی اہم افسانوں کا مطالعہ کیا ہوگا، یہی مقصود مقابلہ ہے۔ انہوں نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے افسانہ گوئ کے صحیح طریقے کو بتایا اور افسانہ کو سمجھ کر اس کے کردار میں رہتے ہوئے افسانہ پیش کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر شرمین نے صحیح ادائیگی و تلفظ کی اہمیت بیان کی۔
صدر اردو کارواں فرید احمد خان ص نے اردو کارواں اورنگ آباد کی سرپرست پروفیسر مسرت فردوس و دیگر جج صاحبین کے تعاون کے لیے خوشی و شکر کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہر سال عشرہ اردو میں ممبئی و اورنگ آباد کے علاوہ مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے شرکاء مختلف پروگرام میں جڑتے رے ہیں۔ نزہت فاطمہ کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرنسپل سائرہ خان، وسیم شیخ سر، نفیسہ بیگم غلام جیلانی، عرفان سوداگر ، راشدہ کوثر ، نزہت فاطمہ، اثنی فاطمہ کی کوششیں شامل رہیں۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے سابق وائس چیرمین خورشید صدیقی کے ساتھ اشرف ریشم والا ،وقار احمد انصاری ،ظفر عباس حسینی، پرنسپل شبانہ ونو خلافت کمیٹی کالج نے بھی شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
Comments are closed.