لال محمد خان للن میاں ملٹی پرپز سوسائٹی کی طرف سے 700 آیوشمان بھارت کارڈز کی تقسیم

ناگپور: 11؍دسمبر(پریس ریلیز) لال محمد خان للن میاں ملٹی پرپز سوسائٹی کی طرف سےگزشتہ کل ضرورت مندوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بھارت آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا کا م عمل میں آیا ۔
تنظیم کے رہنما محمد عارف نسیم خان (سابق وزیر حکومت مہاراشٹر)، مسٹر ونود پاٹل (انسپکٹر آف پولیس) مسٹر جاڈیکر (صدرسینٹرل ناگپور فوڈ سول سپلائز ڈیپارٹمنٹ) ابھی چراتے (انسپکٹر فوڈ سول سپلائی ڈیپارٹمنٹ) حافظ محمد مسعود (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرناگپور) ڈاکٹر شرف الدین ساحل (سینئر ادیب) عتیق قریشی (صدر لال محمد خان للن میاں ملٹی پرپز سوسائٹی)فضل الرحمن قریشی (سکریٹری مہاراشٹر اسٹیٹ یوتھ کانگریس انچارج چندر پور ضلع) نے 700 ضرورت مندوں میں آیوشمان کارڈ تقسیم کئے۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر شرف الدین ساحل نے اس کارڈ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا حکومت کی بہت عمدہ پیش رفت ہے ،اس کے ذریعہ کوئی بھی اپنا علاج و معالجہ5؍لاکھ روپئے تک کروا سکتا ہے ۔ہمیں چاہئے کہ اس کی افادیت سے لوگوں کو آگاہ کریں اور حکومت کی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔
اس موقع پر سراج انصاری (سابق کارپوریٹر) محمد توفیق قریشی، مختار انصاری، عبدالجبار قریشی، محمد، جاوید لطیف، عبدالسبحان قریشی، محمدزید قریشی، محمدحذیف قریشی کے علاوہ خاصی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
Comments are closed.