ملی کونسل کے تعلیمی مشن سے جڑکر آنے والی نسل کی تعلیمی و معاشی بہتری کی فکر کریں: مولانا محمد ابو الکلام شمسی

ضلع سوپول اور مدھے پورہ میں وفد آل انڈیا ملی کونسل بہار کا تعلیمی واصلاحی دورہ 13دسمبر سے 20دسمبر تک
پٹنہ:11دسمبر(نمائندہ)آل انڈیا ملی کونسل بہار کے وفد کا تعلیمی واصلاحی دورہ مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل کی قیادت میں 13 دسمبر 2023سے ضلع سوپول و مدھے پورہ کے بلاک تروینی گنج، پپرا، پرتاپ گنج، شنکر پور اور کمارکھنڈ کے مضافات میں شروع ہورہاہے۔آل انڈیا ملی کونسل کے مشن تعلیم2050کے بینر تلے ہونے والے اس دورہ وفد کے پروگرام اورچھوٹے بڑے اجلاس الگ الگ تاریخوں میں دونوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں ہوں گے۔13دسمبرسے شروع ہونے والایہ دورہ20دسمبر 2023کو ختم ہوگا،دورہ کا آغاز 13 دسمبر کو بعد نماز مغرب جامع مسجد سرجا پور میں اجلاس عام سے ہو گا۔14دسمبر کو چٹگاؤں میں صبح آٹھ بجے سے، مدرسہ رحیمیہ گاڑھا، رحمان پور، شنکر پور مدھے پورہ میں گیارہ بجے دن سے اورجامع مسجد بشن پور، مدھے پورہ میں بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہو گا۔15دسمبر کو وفد میں شامل علماء کرام مختلف مساجد میں جمعہ سے قبل خطاب کریں گے،جبکہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد پتھراہا میں اجلاس عام ہو گا۔اسی روز بعد نماز مغرب نور ٹولہ پتھراہا میں اجلاس عام منعقد ہو گا،16دسمبر کو کوریا پٹی(۸/ بجے تا۱۱/ بجے دن)جامع مسجد کھونٹ(۰۱/ بجے صبح تا ظہر)،آدرش محلہ، تروینی گنج اور مجوروا میں بعد نماز مغرب، 17دسمبر کوتروینی گنج مرکز محلہ(۸/ بجے تا ۱۱/ بجے دن)،جامع مسجد پرتا پور(۱۱/ بجے دن تا ظہر) اور جامع مسجد بگھلہ پچھم میں بعد نماز مغرب،18دسمبر کولچھمنیاں مہولیا(۸/ بجے صبح تا۱۱ / بجے دن)،ببھن گنواں (۱۱/ بجے دن تاظہر) اور جامع مسجد ڈپرکھا نیز جامع مسجد مچہا میں بعد نماز مغرب، 19دسمبر کو جامع مسجد پھلکاہا میں صبح آٹھ بجے سے، جامعہ اسلامیہ انوار العلوم رحمانی پپرا بازار سوپول میں صبح۰۱ بجے تا ظہر اور تولہ پٹی ٹھاری بھوانی پور میں بعد نماز مغرب، 20دسمبر کو مہیش پور حاجی ٹولہ(۰۱ بجے صبح تا ظہر) اور جامع مسجد دبیاہی میں بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہو گا۔
ملی کونسل بہار کے رئیس المبلغین مولانا نور عالم صاحب نے بتایا کہ سبھی جگہ اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، علاقہ کی عوام و خواص میں علماء کرام کی آمد کو لے کر کافی ولولہ ہے اور وہ علماء کے استقبال کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن مقامات پر اجلاس منعقد ہو گا ان کے علاوہ پرسا،مومناہی،ململیہ،اسلام پور، ٹکونہ، چھٹہیا،بتھانپرسا، کلہوا، لاہی، مدھیلی، گولائی ٹولہ، سخاوت ٹولہ، میل ٹولہ، اکراہا، یونس خان ٹولہ، صغیر خان ٹولہ، نور محمد ٹولہ، محفوظ الرحمن ٹولہ، ہریراہا، ڈی ایس پی ٹولہ، کجرا، رائے بھیر،ٹکولیہ، پھلکاہا، ٹپرا ٹولہ، پوکھریا ٹولہ، عیدگاہ محلہ،بھتنی، اسلام پور، انصاری محلہ، سکیاہی، ٹینگراہا،ستوبر محلہ، ستوبر اسکول محلہ، پرساہی،جدیا بازار، درمیانی محلہ کھونٹ، پچھم محلہ،گودام محلہ،سکیاہی کھوٹ، مرجاوا، جنوب محلہ، عباسی پمریا ٹولہ،لا ل پٹی، اسلام پور، نور بگھلہ، پتر گھٹی،مہیشوا، سکھوا، بیلاگجہر، دتوا، الٰہی ٹولہ، گڑیا،برکوروا،پپرا، تتراہی، رام پور، دوبیاہی، سکھوا، سمریا، بیجناتھ پور، کمیاہی،سکھواتینوں محلہ، مداری محلہ، ہریہر پٹی بادرکھا پرسا، مہاسمر،مہیش پور بازار، اچل پور وغیرہ محلہ کے عوام و خواص کو اپنے اپنے قریبی مقام پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ان شاء اللہ لوگ بڑی تعدادمیں شریک ہوں گے اور علماء کرام کے خطابات سے مستفیض ہوں گے۔
ان سبھی اجلاس میں مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی کے علاوہ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار،مولانا ابوالکلام شمسی،جوائنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہا، مولانا محمد نافع عارفی کارگزار جنرل سکریٹری،مولانا محمد عادل فریدی سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار، مولا نا ضیاء اللہ رحمانی بانی و مہتمم کلیہ عائشہ صدیقہ قدم پورہ، سوپول،مولانا ڈاکٹر سجاد احمد ندوی سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار، مولانا نور اللہ ندوی مدرسہ اسلامیہ مدھے پورہ،مولانا اسلام الدین قاسمی ببھن گنواں، سوپول،مولانا، مولانا محمد جمال الدین قاسمی رفیق آل انڈیا ملی کونسل بہار، مولانا نورعالم رحمانی رئیس المبلغین، مولانا ناظم رحمانی صدر جامع مسجد تروینی گنج، سوپول،مولانا عتیق الرحمن ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا، سوپول،مولانا نیاز احمد قاسمی استاذ مدرسہ رحیمیہ گاڑھا، مدھے پورہ،مولانا حافظ غلام حیدر اما م و خطیب جامع مسجد پتھراہا،مولانا محی الدین رحمانی ببھنگواں، سوپول،مولانا زاہد قاسمی مدھے پورہ،مولانا اسعد اللہ قاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم پپرا بازار سوپول،جناب محمد امیر الدین خان تولہ پٹی، پپرا بازار کے علاوہ دیگر مقامی علماء و دانشوران کی شرکت ہوگی۔
دورہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ملی کونسل بہار کے جوائنٹ جنرل سکریٹری مولانا محمد ابو الکلام شمسی نے کہا کہ اس دورہ وفد کا مقصد تعلیم کی تئیں عوام کو بیدار کرنا ہے اوراس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 2050تک شرح خواندگی صد فیصد ہوجائے۔یہی ملی کونسل کا ہدف اورمقصد ہے۔انہوں نے علاقہ کی عوام سے اپیل کی کہ ملی کونسل کے تعلیمی مشن سے جڑکر آنے والی نسل کی تعلیمی و معاشی بہتری کی فکر کریں۔
Comments are closed.