امیر شریعت حضرت مولا نا سید نظام الدین ؒایک عہد سا زاور منصف شخصیت کے حامل تھے،مولا نا پرہونے والے دوروزہ سیمینا ر قابل ستا ئش ولا ئق تحسین ہے:مفتی محمد جمال الدین قاسمی

پٹنہ،11دسمبر(نمائندہ)حضرت مولا نا سید نظام الدین ؒ امارت شر عیہ بہاراڈیشہ وجھا رکھنڈکے چھٹے امیر شریعت، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بو رڈکے جنرل سکر یٹر ی، دارالعلوم دیوبندکی مجلس شوریٰ و ند و ۃ العلماء لکھنو کے رکن عظیم،اما رت ایجو کیشنل اینڈویلفئیرٹرسٹ پٹنہ کے چئیر مین،مدرسہ ریا ض العلوم ساٹھی مغربی چمپارن،مدرسہ فرقانیہ بگھیلا گھا ٹ در بھنگہ کے صدروسرپرست ، اسلا مک فقہ اکیڈمی انڈیا، آل انڈیا ملی کو نسل، مدرسہ امدادیہ لہیریا سرائے دربھنگہ،جا معہ اسلا میہ قرآنیہ سمرا مغربی چمپارن،المعہد العا لی للتدریب فی القضاء والافتاء پٹنہ، دارالعلوم الاسلا میہ امارت شرعیہ پٹنہ،مدرسہ محمودا لعلوم دملہ مدھو بنی،جا معۃ البنات رشید یہ امرا ہا گیاکے نگراں، مدرسہ اسلامیہ عربیہ گھوڑی گھاٹ کے بانی وسرپرست کودنیا سے رخصت ہوئے تقریباآٹھ سال ہونے کو ہے،اللہ تعالیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کو نور سے منور فرمائےاورجنت الفردوس میں اعلی علین مقام نصیب فرمائے۔(آمین )
حضرت امیر شریعت ایک رجال سازاورعہدساز انسان تھے،جس طرح لوگ زندگی میں حضرت ؒکا نام عقیدت ومحبت سے لیاکرتے تھ،آج بھی وہ یادیں تازہ ہے اوریہ سب امت مسلمہ کے حق میں حضرت کی مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ابھی بھی لوگوں کے دلوں میں حضرت کا نام باقی ہے۔
مجھے یہ جان کرخوشی ہورہی ہے کہ حضرت امیرشریعت کی زندگی کے سنہرےلمحات کودوبارہ زندہ کرنے اور ان کے ملفوطات ومکتوبات کو منظرعام پرلانے کے لیے ان کے فرزند ارجمندصوفی باصفاحضرت مولاناعبدالواحدندوی صاحب نے دوروزہ سیمینارکرانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ ایک مستحسن قدم ہے،ان شاء اللہ یہ سیمینار آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہو گااوراس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو کامیاب و با مقصد بنائے،قارئین کرام سے بھی اس سیمینار کی کامیاب انعقاد کے لیے دعا کی گزارش ہے۔

Comments are closed.