اسرائیل عالمی سطح پرحمایت کھوتا جا رہا ہے: بائیڈن

بصیرت نیوزڈیسک
جو بائیڈن نے منگل کو آئندہ صدارتی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو امریکہ اور یورپی یونین سمیت متعدد ملکوں کی حمایت حاصل ہے، ’’لیکن اندھا دھند بمباری کی وجہ سے حمایت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو اپنی حکومت کی سخت گیر پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ اسرائیل مستقبل میں فلسطینی ریاست کا انکار نہیں کر سکتا۔ بائیڈن کے اس بیان کو دونوں رہنماؤں کے درمیان عوامی سطح پر اختلاف کی ایک واضح علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے خاص طور پر اسرائیل کے نیشنل سکیورٹی کے وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اسرائیلی تاریخ کی سب سے قدامت پسند حکومت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’انہیں (بینجمن نیتن یاہو) کو اس حکومت کو تبدیل کرنا ہوگا۔ اسرائیل کی یہ حکومت مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔‘‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ہمارے پاس خطے کو متحد کرنے کا موقع ہے اور وہ اب بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ نیتن یاہو کو یہ سمجھ آجائے کہ انہیں اسے مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ آپ فلسطینی ریاست سے انکار نہیں کر سکتے۔ یہ سب سے مشکل کام ہے۔‘‘
Comments are closed.