ماہِ جمادی الثانی 1445ھ کا چاند نظر آیا: امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی: 14؍ دسمبر 2023ء (پریس ریلیز) آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ حضرت مولانا مفتی احمد دیولہ صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1- بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں رویت عامہ ہوئی اور ملک کے بیشتر مقامات سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
اس لیے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے؛ لہذا کل بتاریخ 15 دسمبر 2023ء بروز جمعہ ماه جمادی الثانی 1445ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
Comments are closed.