Baseerat Online News Portal

سہ روزہ تربیتی پروگرام کا المعہد العالی الاسلامی میں آج سے آغاز

 

تربیتی پروگرام سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اورمولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب ہوگا

 

حیدرآباد(پریس ریلیز)طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو جلابخشنے کے لیے ۲۰۱۱ ء تا ۲۰۲۲ ءکے طلبہ کیلئے دوروزہ ورک شاپ رکھاگیاہے جس میں تعلیم وتربیت کے اہم موضوعات پر ماہرین خطاب کریں گے اوراپنی طویل علمی وتحقیقی تجربات کا نچوڑ پیش کریں گے، اس ورک شاپ کی افتتاحی نشست کا آغاز آج بروز جمعہ بعد نماز مغرب سے ہوگا، جس میں فقیہ العصر حضرت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی کا صدارتی خطاب ہوگااوراجلاس کے مہمان خصوصی حضرت مولاناشاہ جمال الرحمن مفتاحی ہوں گے۔

اس دوروزہ ورک شاپ میں۹نشستوں میں مختلف اہم ضوعات پر لیکچر اور علمی مذاکرہ ہوگا ۔پہلی نشست میں لسانیات کی تدریس میں معاصر اسالیب کی رعایت، موثرطریقہ تدریس، معاون درسی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی(خارجہ مطالعہ، خطابت،مقالہ نگاری)دینی خدمت گزاروں سے مطلوب اخلاقی معیارکے موضوع پر لیکچر دیئے جائیں گےدوسری نشست میں امتحانات کے موثر طریقے، طلبہ کی سرزنش :قانونی نقطۂ نظر، طلبہ کی سرزنش سے متعلق شرعی احکام کے موضوع پر خطابات ہوں گے،تیسری نشست دراصل ایک علمی مذاکرہ ہے جس میں علماء حضرات جو اعلیٰ عصری تعلیمی یافتہ بھی ہیں، وہ شریک ہوں گے، چوتھی نشست کے موضوعات موجودہ فکری مسائل(تجدد،الحاد ،تہذیبی ارتدادوانضمام)، قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰اوراسلامی اسکولوں کاقیام، سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق اور موثر استعمال ہیں۔پانچویں نشست تعلیمی وملی مسائل سے متعلق سوال وجواب کا سیشن ہوگا، جس میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ سوالات کے جوابات دیں گے۔چھٹی نشست کے موضوعات فیملی کونسلنگ :ضرورت اورطریقہ کار، مصنوعی ذہانت :تعارف اور تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کی صورتیںہیں، ساتویں نشست دراصل مجلس مذاکرہ ہے جس کا بنیادی موضوع ’’مسلم غیرحکومتی تعلیمی ورفاہی ادارے :چند کامیاب تجربات ــ‘‘ہے۔جس میں تعلیمی ورفاہی اداروں کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔آٹھویں نشست کے موضوعات دینی مدارس :حساب وکتاب اور قانونی تقاضے ، امامت وخطابات علمی وعوامی اجتماعات کی نطامت اور جمعہ کے بیانات(قدیم روایتوں اورجدید تقاضوں کے درمیان)ہوں گے ۔ نویں اور آخری نشست بروز اتوار بعد نماز عشا محفل شعروسخن کی ہوگی، جس میں شرکاء اپنے کلام یا اساتذہ سخن کے کلام سنائیں گے۔ پروگرام کی تیاری میں مولانا محبوب عالم قاسمی،مولانا نوشاد اختر ندوی، مولانا ناظر انور قاسمی ، مولانا انظر قاسمی، مولانا محمد ندوی، مولانا شکیل ندوی، مولانا حذیفہ ندوی، مولانافرقان ندوی کی خدمات نمایاں ہیں۔

Comments are closed.