غزہ :صہیونی بربریت کی انتہا، شہداء کی تعداد 20,915، تقریباً 55,000 زخمی

بصیرت نیوزڈیسک
منگل کو غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 81 ویں روز مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک  شہداء کی تعداد 20915 ہوگئی ہے جب کہ 54918 زخمی ہوئے ہیں۔ 
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ "قابض افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 خاندانوں کا قتل عام کیا، جس میں 241 شہید اور 382 زخمی ہوئے۔” انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنانا شمالی غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس اور ہسپتالوں کے خلاف جرائم دہرانے کی تیاری ہو رہی ہے۔
 القدرہ نے بین الاقوامی اداروں سے ناصر میڈیکل کمپلیکس کی حفاظت اور وہاں موجود طبی عملے، زخمیوں، بیماروں اور ہزاروں بے گھر افراد کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ ہزاروں زخمیوں اور بیماروں کی ضرورت کے پیش نظر الشفا میڈیکل کمپلیکس کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ضروری ادویات اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

Comments are closed.