”نشہ اور گندگی سے ہماری صحت اورمال دونوں کی بربادی“

شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام چمن گنج اور مچھریا میں نشہ مخالف و صفائی بیداری ریلیاں نکالی گئی
کانپور(پریس ریلیز) شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی اور ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں چلائی جا رہی ’نشہ مکت شہر، صاف ستھرا سماج ‘ مہم کے تحت آج حلیم کالج چوراہے سے محمد علی پارک تک اور مدرسہ قاسم العلوم مچھریاسے ’نشہ مخالف و صفائی بیداری‘ ریلی نکال کر نشہ کے خلاف اور صفائی کے تئیں عوام کو بیدار کیا گیا۔
شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں نے کہا کہ نشہ اور گندگی کے سبب ہمارے معاشرہ میں تمام طرح کی تباہکاریاں اور برائیاں پھیل رہی ہیں۔ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے نشہ اور گندگی کے خلاف مہم چلائی ہے، جس کے تحت پورے شہر میں ریلیاں نکال کر عوام کو بیدار کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
حلیم کالج سے نکلنے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہری جمعیۃ کے رکن منتظمہ مولانا امیر حمزہ قاسمی نے کہا کہ صحتمند اور صاف ستھرے رہ کر ہی ہم اللہ کی عبادت اور دنیا میں نیک کاموں کو انجام دے سکتے ہیں، پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات ہمیں صحت منداور صاف ستھرا معاشرہ بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ نشہ اور گندگی کے ساتھ ہماری صحت کے ساتھ ساتھ دوا علاج کے نام پر مال بھی برباد ہو تا ہے۔
سکریٹری زبیر احمد فاروقینے کہا کہ ہمیں اپنے سماج کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری خود ہی اٹھانی ہوگی، جب تک ہم نہیں طے کریں گے کہ ہمیں اپنی گلی،محلوں کو صاف ستھرا رکھنا ہے، اپنے نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہے،کوئی باہر سے آکر ہماری اصلاح نہیں کر سکتا۔
قاری محمد غزالی خاں نے عوام کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ صحت اللہ کی عطا کردہ انتہائی قیمتی نعمت ہے، جب ہما معاشرہ صاف ستھرا رہے گا، ہمارے نوجوان نشے سے بچے رہیں گے تبھی ہم ایک اچھا معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
مچھریا سے نکلنے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد جنید راعینی نے کہا کہ ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت اور مال دونوں کی حفاظت کیلئے خود بھی ہر وقت بیدار رہیں اور اپنے تمام متعلقین،دوست احباب کو بھی صفائی کا اہتمام اور نشہ و گندگی سے بچنے کے حوالہ سے بیدار کرکے سماج اور علاقہ کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شہری جمعیۃ علماء کے محاسب مولانا آفتاب عالم قاسمی نے کہا کہ زندگی اللہ کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے، صحتمند انسان ہی ملک و ملت کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، ہمارے گھر، گلی محلے صاف رہیں گے، نشہ سے بچیں گے تبھی ہم صحتمند رہیں گے اور قوم کیلئے اپنی خدمات انجام دے پائیں گے۔
ریلیوں کے آخر میں تمام شرکاء نے اپنے علاقہ، محلہ اور گھر کو صاف رکھنے اور نشہ سمیت ہر طرح کی برائیوں سے دور رہنے اور لوگوں کو برائیوں میں پڑنے سے روکنے کیلئے اپنی طاقت بھر کوشش کرنے کا حلف لیا۔ محمد علی پارک میں قاری محمد غزالی خاں اور مچھریا میں قاری محمد جنید راعینی کی دعاء پر ریلیاں اختتام پذیر ہوئیں۔ اس موقع پر جمعیۃ القریش غریب نواز کے صدر حاجی دلشاد قریشی، حافظ محمد سلمان جامعی، حافظ محمد جمیل، قاری محمد شفیق جامعی، قاری عبد الحسیب، حافظ پرویز، حافظ مستقیم، حافظ عشرت، مولانا صغیر، حافظ محمد زید، آفتاب عالم، شبیر انصاری، محمد عقیل، فردوس، عبد الخالق، محمد سمیر، محمد رضی، عبد اللہ، حافظ التمش،گڈو، محمد مسیح الدین، محمد ریحان، محمد فرحان، عبد الرحمن کے ساتھکثیر تعداد میں علاقائی عوام موجود تھے۔
Comments are closed.