اردوکتاب میلے کی ماحول سازی و تشہیر کے لیے اہم تعلیمی و دینی تنظیموں کے ذمہ داران اور سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا اہم سلسلہ جاری

ممبئی: 2جنوری (پریس ریلیز)اردو کتاب میلے کی تیاری اپنے شباب پر ہے۔ اس کتاب میلے کو عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ممبئی کی مختلف تنظمیں اور دیگر سماجی افراد دن رات مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں اور فرداً فرداً ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس اردو کتاب میلے کو تاریخی بنانے کے لیے ممبئی کے ایسے ہی محب اردو جیالے بالخصوص, اردو کتاب میلہ کے رابطہ کار امتیاز خلیل، فرید احمد خان (صدر اردو کارواں)، فاروق سید (مدیر گل بوٹے)، سلیم الورے (سابق رکن ایجوکیشن کمیٹی، مرکزی حکومت)، الیاس خان (صدر آںٔیٹا ممبئی ڈویژن)، ڈاکٹر عمران امین (نیٹ سیٹ کے گاںٔیڈنس کے لیے معروف)،ہمایوں کبیر اور دیگر افراد نے علماء کی ملک گیر تنظیم جمعیۃ العلماء ہند (ارشد مدنی گروپ) کے صدر محترم حلیم اللہ قاسمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ قابل احترام صدر نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ محبان اردو کا یہ کارواں وہاں سے روانہ ہوا اور قطب کون حضرت مخدوم علی ماہمی درگاہ ٹرسٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ پیر مخدوم علی ماہمی ٹرسٹ کی ٹرسٹی محترم سہیل کھنڈوانی نے ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا۔ اردو کے اس مختصر سے قافلے نے ماہم کی مشہور درس گاہ آر-سی ماہم اسکول و ڈی-ایڈ کالج کے پرنسپل و اساتذہ سے بھی اردو کتاب میلے سے متعلق گفتگو کی۔ اساتذہ نے اس بات کی ہامی بھری کہ وہ طالب علموں کے ساتھ کتاب میلے میں ضرور تشریف لائیں گے اور کتابیں بھی خریدیں گے۔
کتاب میلہ ممبئی 2024 کو کامیاب کرنے کے لیے ڈاکٹر ذاکر حسین اردو اسکول شہاڈ الہاس نگر 1 میں اساتذہ اکرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زین العابدین سر(تھانہ ضلع صدر مھاراشڑ راجہ اردو شکشک سنگھٹنا) نے میلے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون دینے کی اپیل کی۔
عبداللہ پٹیل اسکول اور جونیئر کالج میں ممبرا شہر کی تقریبا سبھی اسکولوں کے اساتذہ اور ذمہ داروں نے نہ صرف 13 جنوری کے لیے جو ممبرا کے لیے دن مختص کیا گیا ہے، بلکہ ہر دن ممبرا کی نمائندگی کے لیے پرائیویٹ بسوں کی خدمات لے محبان اردو کو وہاں بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔
الحمدللہ 26 ویں اردو کتاب میلے کا پہلا بینر افتتاح نیشنل ہائی اسکول کی طالبات کے ہاتھوں ہوا۔
کلیان, امبرناتھ اور بدلاپور کی اسکولوں کے اساتذہ کی ایک بہت کامیاب میٹنگ نیشنل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبداللہ خان سر کی میزبانی میں ہوئی۔اس میٹنگ میں میلے کے رابطہ کار امتیاز خلیل نے میلے کی تفصیلات اور اہمیت سے آگاہ کیا۔
میلے کی تشہیر کے سلسلے میں ایک اہم ترین ملی ادارے جماعت اسلامی کے دفتر میں ان کے ریاستی جنرل سیکرٹری ظفر صاحب سے ملاقات کر میلے میں تعاون کے درخواست کی گئی۔کے علاوہ اکبر پیر بھائی کالج، دو ٹاکی، صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ، انجمن خیر الاسلام گرلز اسکول اور مہاراشٹر کالج میں ایک وفد نے دورہ کیا اور تمام اداروں میں میلے کی تشہیر کے بینر بھی دیے۔
اس کے علاوہ سال نو کے پہلے دن ممبئی کے تمام اردو حلقوں اور بالخصوص مسلم محلوں کے چوراہوں پر میلے کی تشہیر کی بڑی ہورڈنگس لگا دی گئی ہیں۔
Comments are closed.