مولانا وصی احمد شمسی ملی کاموں میں سرگرم تھے : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)دربھنگہ کے وضع دار اور علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مولانا وصی احمد شمسی مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی، پٹنہ کے نمایاں فضلاء میں سے تھے۔ وہ مدھوبنی کے مشہور واٹسن ہائی اسکول سے سبک دوش ہوئے تھے۔ ہمیشہ ملی کاموں میں سرگرم رہتے تھے۔ اپنے گاؤں روپس پور، علی نگر، دربھنگہ میں انہوں نے تعلیمی ادارہ اور مسلم فنڈ قائم کیا تھا۔ ملی مسئلوں پر اپنے متعلقین کو خطوط کے ذریعے متوجہ کیا کرتے تھے۔ اختلافات سے دور رہتے اور کاموں کو مستقل مزاجی سے انجام دیتے۔ ان کا انتقال ملی اور سماجی خسارہ ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے بیان میں کیا۔ جناب قاسمی نے ذاتی تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شفقت میرا سرمایہ ہے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر دے۔
Comments are closed.