Baseerat Online News Portal

بارہ بنکی:خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کےعنوان سےجلسہ و شعری نشست کا انعقاد

 

 

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب سیدنپور بڑی مسجد کے وسیع حال میں یوم خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کےعنوان سے ایک جلسہ و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جسکی صدارت الحاج سیٹھ شہاب الدین انصاری نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاری خورشید عالم شہاب الدین کرانااور فاروق ملک حاجی محمد سیف نے شرکت کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض اثر سیدنپوری نے انجام دیے۔

حضرت مولانا محمد عفان جامعی سیدن پوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کا ہاتھ داہنے ہاتھ میں پکڑا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا ہاتھ بائیں ہاتھ میں پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ ہم ایسے ہی جنت میں جائیں گے بعد ازیں حضرت مولوی مسیح الدین اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو ویسے ہی ہم رازِ نبی مانتے ہیں جس طرح حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ مانتے تھے۔

بیان کے بعد میں شعرا‌ءکرام نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبتی اشعار پیش کیے پسندیدہ اشعار درج ذیل ہیں۔

ہم سفر بن گئے سرکار کے جو ہجرت میں

اس ابوبکر کی رفتار سے خوشبو آئے

راشد ظہور سیدنپوری

باوفا میرے نبی کا ہر صحابی ہے مگر حضرت صدیق اکبر کی وفا کچھ اور ہے

کلیم طارق سیدنپوری

اللہ اللہ یہ مقام و مرتبہ صدیق کا عرش پر بھی ہو رہا ہے تذکرہ صدیق کا

اثر سیدنپوری

نبی نے اپنے پہلو میں جگہ دی بعد رحلت بھی

نہ جانے ان کو کتنا عشق تھا صدیق اکبر سے

اسلم سیدن پوری

آخر میں مولوی مسیح الدین کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔آخر میں صدرِ محفل حاجی شہاب الدین نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.