انجمن اسلام بیرسٹر اے آر انٹولے کالج آف لاء ، ممبئی کی جانب سے مفت قانونی امداد کیمپ کا انعقاد

ممبئی (پریس ریلیز) مؤرخہ 14 جنوری 2024 کو باندرہ کرلا کمپلیکس گراؤنڈ کتاب میلا میں بوقت 2 بجے دوپہر تا 5 بجے شام انجمن لاء کالج کی جانب سے ایک کامیاب مفت قانونی امداد کیمپ لگایا گیا جس میں کالج کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں مفتوح کتابچے بھی تقسیم کیے، اس موقع پر انجمن اسلام بیرسٹر اے آر انٹولے کالج آف لاء کی پرنسپل ڈاکٹر فلک ناز نے نامہ نگار کو بتایا کہ اس مفت قانونی امداد کیمپ کا مقصد آئین ہند کی دفعہ 39A کے تحت دی گئی مفت قانونی امداد کی سہولت کو یقینی بنانا ہے تاکہ سماج کے پسماندہ طبقات بھی بآسانی اپنے قانونی حقوق کیلئے چارہ جوئی کر سکے اور معاشرہ میں قانونی و دستوری حقوق کے تئیں بیداری عام ہو سکے ، اس موقع پر انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ، انجمن لاء کالج کے رجسٹرار رئیس ، کالج کی پروفیسرز اسمیتا تھول اور نازنیں خطیب و دیگر بھی موجود تھے۔
Comments are closed.