خلافت ہاؤس میں آل انڈیا جمعیۃ القریش کا شاندار جشن استقبالیہ

جناب سراج الدین قریشی کو 5 ویں بار قومی صدر اور عمران بابو قریشی کو کور کمیٹی ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی
مقررین نے عظیم سماجی رہنما بابو قریشی صاحب کی بے لوث سماجی تعلیمی اور فلاحی خدمات کو خراج پیش کیا
ممبئی(پریس ریلیز)
آل انڈیا جمعیۃ القریش ممبئی یونٹ کی جانب سے ممبئی کے خلافت ہاؤس بائیکلہ میں عظیم الشان پیمانے پر جشن استقبالیہ منعقد کیا گیا۔
اس پر وقار تقریب میں اسلامک کلچرل سینٹر دہلی کے صدر عالیجناب سراج الدین قریشی صاحب کے برادران قریش اور سماج کے دیگر طبقات کی بے لوث گراں قدر خدمات کے پیش نظر پانچویں بار آل انڈیا جمیعت القریش کا قومی صدر منتخب ہونے پر اور ممبئی کی سرگرم سماجی شخصیت عالیجناب عمران بابو قریشی صاحب کو قومی نائب صدر اور کور کمیٹی ممبر بنائےجانے پر ممبئی یونٹ کے زیر اہتمام پر تپاک استقبال کیا گیا اور برادران اہل قریش کی جانب سے شال اور گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی گئی ۔
اس موقع پر قوم کے نوجوان بیرسٹر عمر کمال فاروقی صاحب کو "قریش رتن” ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
طاہر اشرفی صاحب نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ افتتاحی تقریر میں ممبئی یونٹ کے صدر حاجی بشیر قریشی نے کارگزاریاں پیش کیں، اس موقع پر جمیعت القریش کے اہم ذمہ داران جناب انیس قریشی، مبین قریشی اور انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی،نائب صدر مشتاق انتولے، اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی، بیرسٹر عمر کمال فاروقی،اوبی سی موؤمنٹ کے شبیر انصاری، ممبر اسمبلی امین پٹیل اور سراج الدین قریشی صاحب کے خصوصی خطابات ہوئے۔
ڈاکٹر ظہیر قاضی، ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی اور جناب سراج الدین قریشی صاحب نے خصوصی طور پر ملت کے عظیم سماجی رہنما معروف تاجر مرحوم بابو قریشی صاحب کی مہمان نوازی، ملنساری، اخلاق و محبت اور جذبہ خلوص کو یاد کیا اور برادران قریش اور قوم و ملت کے لیے بیش بہا بے لوث سماجی فلاحی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بابو قریشی صاحب کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔
قومی صدر سراج الدین قریشی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمر کے اس حصہ میں برادری اور سماج کے لیے ہمہ وقت میری خدمات اور رہنمائی حاضر ہے نئے دور کے تقاضوں اور ضرورت کے عین مطابق ہمیں ہر میدان میں اپنے آپ کو ڈھالنا وقت حاضر کی ضرورت ہے اور اب تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو آگے آکر ذمہ داریوں کی کمان سنبھالنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا جمیعت القریش کے خدمات کے سو سال مکمل ہونے جارہے ہیں اور اسی سال 2024 میں آل انڈیا جمیعت القریش کا جشن صد سالہ قومی پیمانے پر عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا۔
اس موقع پر حضرت معین میاں قبلہ اشرفی، جناب ارشد الیاس صدیقی، این سی پی لیڈر نسیم صدیقی، ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، مہاراشٹرا وقف بورڈ سابق ممبر بابو قریشی فاؤنڈیشن چیئرمین ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی، اسٹیٹ حج کمیٹی ممبر افضل داؤدانی، صحافت ایڈیٹر ہارون افروز ، ادریس نظامی،ایوب قریشی، شفیع قریشی، آصف قریشی،ظفر قریشی،عارف قریشی،مختار قریشی،سلیم قریشی،شاہنواز تھانہ والا، ایڈوکیٹ سلطان خان،امتیاز انصاری، متین خان،بلال عمران قریشی، طلحہ بشیر قریشی،انور بھورا قریشی، سجاد قریشی اور راشٹریہ امن سینا کے خان عبدالباری خان کے علاوہ آل انڈیا جمعیۃ القریش اورنگ آباد یونٹ کے صدر حاجی عیسئ قریشی، ارباز نایاب انصاری اور گجرات یونٹ کے صدر اقبال قریشی، اصلم قریشی ثاقب قریشی (گجرات یونٹ) اور ممبئی اور مہاراشٹرا یونٹ کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ممبئی یونٹ نے اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ آخر میں ممبئی یونٹ کے صدر حاجی بشیر قریشی اور جنرل سیکریٹری انوار قریشی نے آل انڈیا جمیعت القریش ممبئ یونٹ کی جانب سے تمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف عشائیہ پر تقریب کا اختتام ہوا۔

Comments are closed.