گرلز انٹر کالج کی طالبات نے کیاہربل گارڈن کا دورہ

جامعہ طبیہ دیوبند کے ہر بل گارڈن کو دیکھ کر طالبات نے کیا خوشی کاا ظہار
دیوبند،24؍ دسمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
گوکل چند رہتی دیوی راجکیہ کنیا انٹر کالج دیوبند کی طالبات نے جامعہ طبیہ میڈیکل کالج دیوبند کا دورہ کیا اور وہاں موجود ہر بل گارڈن، ایس ٹی پی اور ایچ ٹی پی کا دورہ کر کے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر اعظم عثمانی نے طالبات کو ایس ٹی پی اور ایچ ٹی پی پلانٹ کے بارے میں تفصیلات سے معلومات فراہم کرائیں ۔ انہوں نے طالبات کو بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے گندے پانی کو بہتر اور صاف ستھرا بنانے کے لئے اسکا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی پی پلانٹ میں پہلے گندے پانی جیسے گٹر یا نالی وغیرہ کے پانی کو جمع کیا جاتا ہے بعد ازاں اس کو مشینوں کی مدد سے صاف کر کے قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔ اس پلانٹ کا دورہ کرنے کے بعد طالبات نے ہر بل گارڈن میں لگائے جانے والے ادویات کے پودوں کے بارے میں ڈاکٹر قدسیہ ظہیرہ سے تفصیلی معلومات کیں۔ ڈاکٹر قدسیہ نے طالبات کو بتایا کہ ان جڑی بوٹیوں کی مدد سے مختلف قسم کی ادویات تیار کی جاتی ہیں جو مختلف امراض کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ طالبات کے وفد کے ہمراہ آنے والی انٹر کالج کی ٹیچر محترمہ لتا سنگھ اور انجو کنوجیا نے بھی مذکورہ دونوں پلانٹ اور ہربل گارڈن کا معائنہ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہربل گارڈن اور مذکورہ پلانٹ انسانی زندگی کے لئے نہایت کارآمد ہیں۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ کالج کے ذمہ داران ڈاکٹر محمد فصیح، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر شبلی اقبال، فیضی، شعیب علی، دانش عثمانی، جوگیندر، ارون کمار، بلال اور پیر جی جاوید وغیرہ موجود رہے۔
Comments are closed.