ڈرگس بھگاؤ۔ بنگلور بچاؤ کے نعرے کے تحت ایس ڈی پی آئی کا منشیات مخالف مہم

بنگلور(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) بنگلور نارتھ ضلع اور ہیگڈے نگر و تھنی سندرا مسجد فیڈریشن کی طرف سے مشترکہ طور پر "ڈرگس بھگاؤ۔ بنگلور بچاؤ کے نعرے کے تحت منشیات سے پاک بنگلور بنانے کیلئے تھنی سندرا میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات کے تعلق سے بیداری پیدا کی گئی۔ جو نوجوان پہلے سے ہی اس لت کے شکار ہیں انہیں اس لت سے باہر آنے کے لیے رہنمائی کی گئی۔ اس پروگرام میں ایس ڈی پی آئی نارتھ بنگلور ضلعی صدر اڈوکیٹ وسیم احمد، نائب صدر اعظم صاحب، جنرل سکریٹری عمر فاروق، ارگنائزنگ جنرل سکریٹری شکیل باشاہ ،خازن راشد علی اور ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج مزمل پاشاہ اور وارڈ صدر اظہر خان شریک رہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی ضلعی جنرل سکریٹری عائشہ بیگم نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ ہیگڈے نگر اور تھنی سندرا مسجد فیڈریشن کی جانب سے صدر رفیع احمد اور سکریٹری شریک رہے۔ کرناٹکا رکشنا ویدیکے کی جانب سے نائب صدر شیوراجو شریک رہے۔
Comments are closed.