Baseerat Online News Portal

یو جی سی کے رہنما خطوط آئینی حقوق کی اخلاقیات کے خلاف اور مذموم مقاصد پر مبنی ہیں: ایس ڈی پی آئی

 

 

نئی دہلی: (پریس ریلیز) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی یو جی سی کے رہنما خطوط پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں (HEIs)میں ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی امیدواروں کے لیے خالی آسامیوں کو ڈی ریزرو کرنے اور اگر کافی ریزرو امیدوار دستیاب نہیں ہیں تو انہیں عام زمرے کے تحت پر کرنے کے رہنما خطوط مراعات یافتہ ذاتوں کے آئینی حقوق کی اخلاقیات کے خلاف ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔براہ راست بھرتی میں ریزروآسامیوں کی ڈی ریزرویشن پر عام پابندی ہے، لیکن غیرمعمولی صورتوں میں جب گروپ اے کی کسی آسامی کو عوامی مفاد میں خالی رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ متعلقہ یونیورسٹی ان آسامی کی ڈی ریزرویشن کے لیے تجویز تیار کرسکتی ہے۔ اس قسم کی مبہم تجویز غیر اہلیت کی آڑ میں ریزرو امیدواروں کو دور کرنے کے لیے ایک غلط عمل کا باعث بنے گی اور اس سے خالی آسامیوں کو اعلی ذات کے امیدواروں سے پرکرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو ڈی ریزرو کرنے کے بجائے، یوجی سی کو چاہیے کہ وہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے مسابقتی اور اختراعی طریقہ تلاش کرے۔

Comments are closed.