مودی سرکار کی نفرت اور پھوٹ ڈالو سیاست سے ملک کی آئین اور جمہوریت مجروح: للن پاسوان / انجینئر شہزاد تمنا

سی پی آئی ایم ایل کی پدیاترا میں مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی پر تنقید
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) سی پی آئی ایم ایل کی ریاست گیر کال پر آئین بچاؤ جمہوریت بچاؤ جن سنکلپ یاترا کے تحت جالے نگر پریشد حلقہ کے سبھی وارڈ سے ہوتے ہوئے گاندھی چوک تک کھگرامس کے قومی ایگزیکٹیو صدر دیویندر کمار سی پی آئی ایم ایل کے بلاک سکریٹری للن پاسوان، سنیئر لیڈر نریش چودھری، کسان لیڈر مانجھی یادو مالے کے سرگرم لیڈر انجینیئر شہزاد تمنا کی قیادت میں پد یاترا نکالا گیا۔اس پد یاترا کے دوران کارکنوں نے پرچہ تقسیم کر مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی ساتھ ہی کارکنوں نے گاندھی چوک پر بنی گاندھی جی کے مجسمہ پر پھولوں کا مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کرپوری اور گاندھی جی کی وراثت کو آگے بڑھانے کا عزم لیا۔موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم ایل کے لیڈران نے کہا کہ انتخاب سے قبل مودی سرکار نے مہنگائی کم کرنے، کالا دھن واپس لانے، بدعنوانی روکنے 2020سے 2022تک سبھوں کو پختہ مکان دینے ،2 کروڑ نوجوانوں کو ہر سال نوکری دینے کے وعدے کئے تھے لیکن اقدار ملتے ہی سبھی وعدوں کو بھول گئی۔ مودی سرکار ملک میں نفرت اور پھوٹ ڈالو راج کرو جیسی پالیسی اختیار کر سیاست کر رہی ہے جس سے آئین ،جمہوریت سیکولرزم تباہ ہو رہا ہے۔ قبائلیوں، اقلیتوں،پسماندہ طبقات کے حقوق پر حملھ تیز کر دیا گیا ہے تعلیم صحت روزگار بجلی پانی سڑک منہگائی کے سوالوں پر مودی حکومت بات کرنے سے بھاگ رہی ہے مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے ہندو مسلم کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی کر وا کر سماجی ہم آہنگی بگاڑ کر 2024 کا لوک سبھا انتخابات جیتنا چاہتی ہے جسے سی پی آئی ایم ایل کامیاب ہونے نہیں دے گی۔موقع پر اجلاس سے مالے کے سرگرم لیڈر انجنیئر شہزاد تمنے اودے یادو ،متھلیش کمار رائے ،راجو پاسوان، راجو بیٹھا ،مہیندر مہتو ،پیو رائے ،رام لال پاسوان سمیت دیگر نے خطاب کئے۔
Comments are closed.