نو عمر بچوں میں حوصلہ ، امنگ اور قیادت کے اوصاف پیدا کریں: وحیدہ سیّد

’’نو عمر بچے کی نفسیات اور والدین ‘‘کے موضوع پر ورکشاپ
جماعت اسلامی ھند ممبئی حلقہ خواتین کی جانب سے 31 جنوری ،گھاٹ کوپر ممبئی میں ورکشاپ منعقد کیا گیا
ممبئی(پریس ریلیز)جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین کی جانب سے والدین اور بچوں کے مابین تعلقات اور اُن کی تربیت کے عنوان سے ورکشاپ لیا گیا۔اس پروگرام کا مقصد تھا کہ نوعمر بچوں کی نفسیات کو سمجھنا اور اس کے مطابق دین اسلام اور دنیوی کامیابی سے کیسے ہمکنار ہوں ۔
اس لئے اس پروگرام میں نوعمر لڑکیوں کے ساتھ خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک تھیں ۔پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن پاک اور تذکیر سے ہوئی ڈاکٹر سیمین نے اس کے فرائض انجام دیے اور کہا کہ بچوں کو والدین اپنا وقت دیں اور ان کی باتوں کو پوری توجہ سے سنیں، اس طرح مائیں اپنے بچوں کی نفسیات کو سمجھ سکے گی اور بہتر طریقہ سے ان کی پرورش کر سکتی ہیں اگر والدین اپنے بچوں کا ساتھ دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تو ھماری نسل کو ترقی اور کامرانی ضرور حاصل ہوگی اور تاریخ میں ھمارا کردار رقم ہوگا ۔
‏ ‏ مہمان خصوصی کے طور پر وحیدہ سید موجود تھی جو کہ الاسلام پبلک اسکول پوائی میں پرنسپل ہے۔ موصوفہ نے بہت آسان انداز میں خواتین کی رہنمائی کی انبیاء اور اصحاب کی مثالیں دے کر سمجھایا اور کونسلنگ کی۔ ماوں کی ذمہ دارانہ صلاحیتوں کو ابھارا کے شفقت اور صبر کے ساتھ بچوں کی پرورش کی جائے اور ان کو نظم و ضبط اور discipline کی عادت ہو۔ نماز کا اہتمام وقت پر ہو ،اور مسائل کے حل کی طرف رغبت, اور قائدانہ صلاحیت کو پروان چڑھایا جائے ۔
‏اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں خواتین اور بچیوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے تاثرات بیان کے اس طرح کے پروگرام وقت کی اشد ضرورت ہیں، تقریبا 60 شرکاء اس پروگرام سے مستفیض ہوئیں ۔ ‏نیلوفر شیخ، انم بانو ،جویریہ انصاری اور دیگر کی کوششوں سے اس پروگرام کو کامیابی بنانے میں مدد ملی۔

 

Comments are closed.