دو ماہ خشک موسم کے بعد وادی کشمیر برف کی چادر میں ڈھک گئی

وادی کشمیرسے بیوروچیف رضوان سلطان کی خصوصی رپورٹ
وادیٔ کشمیر میں دو ماہ کے طویل خشک موسم دور پہاڑی اور میدانی علاقوں میں ہوئی برفباری کیساتھ ختم ہوگیا۔ جس سے وادی کے لوگوں کیساتھ سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جمعرات کو پہاڑی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں درمیانہ سے بھاری برفباری درج کی گئی بالائی علاقوں میں میں اتوار سے ہی برفباری ہو رہی تھی۔گرمائی دارالحکومت سرینگر کے کئی علاقوں میں بھی چند انچ برفباری درج ہوئی جو کہ اس سیزن کی پہلی برفباری ہے۔ادھر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں قریب دو سے تین فٹ برف جمع ہوئی ہے۔ ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشوں کیساتھ ہلکی برفباری بھی ہویی جب کہ وادی کے سیاحتی مقامات گلمگرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دودھ پتھری وغیر میں تازہ برف برف باری ہوئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ان مقامات پر سیاح برفباری سے زبردست لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ادھر شمالی کشمیر کے مثرھل کی زیڈگلی پر 2 فٹ سے زائد برفباری جمع ہوئی۔اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل،کولگام، شوپیاں اور اننت ناگ کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی وہیں ان اضلاع کے میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر برفباری پڑنے کے ساتھ ہی سیاحوں نے سنسان پڑے ان سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور برفباری کا لطف اٹھانے میں مگن ہو گئے۔
ٹریول ایجنٹ پرامید ہیں کہ دو ماہ خشک رہنے کے بعد ہوئی برفباری سے فروری کے ماہ میں سیاحوں کی بکنگ میں 70 فیصدی اضافہ دیکھا جائے گا۔
ادھر محکمہ موسمیات سرینگر کے مطابق 4 فروری تک وادی میں ہلکی برفباری جاری رہےگی جبکہ 5 سے 11 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.