ملحقہ مدارس کے مولوی پاس طلباء ڈی ایل ایڈ داخلہ امتحان میں ضرور شریک ہو: ریاض سلفی

جالے (پریس ریلیز )بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ پٹنہ نےایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں اس بات کی جانکاری دی ہے کہ جو لوگ ڈی ایل ایڈ کرنا چاہتے ہیں وہ لوگ آن لائن داخلہ امتحان فارم بھر سکتے ہیں اس کی آخری تاریخ 15 فروری ہے ۔فارم بھرنے سے قبل ایسے طلباء کے پاس انٹر مساوی امتحان پچاس فیصد سے پاس ہونا لازمی ہے جو جنرل زمرے میں آتے ہیں اور جو او بی سی سے آتے ہیں وہ پینتالیس فیصد سے پاس ہوں اور ساتھ ہی ساتھ ذات سرٹیفکیٹ اور رہائشی سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے ۔داخلہ رجسٹریشن فیس جنرل زمرے کے طلباء کے لئے 960روپیہ رکھا گیا ہے اور غیر جنرل زمرے کے طلباء کے لئے 720 روپیہ واجب الادا ہوگا ۔انٹرینس امتحان 6 مارچ سے 12مارچ کے بیچ میں ہونے کی امید ہے ۔ مدرسہ دارالسلام دیورا بندھولی کے صدر مدرس ریاض حسین سلفی نے کہا ہے کہ جو طلبہ وطالبات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے مولوی امتحان پچاس فیصد کے ساتھ پاس ہیں وہ بھی اس داخلہ امتحان میں شریک ہونے کے اھل ہیں ۔یہ داخلہ امتحان 120 نمبر کے سوالات پر مشتمل ہوگا جس میں اردو ،ھندی ،حساب ،سائنس ،سوشل سائنس اور ریزنینگ سے ہوگا ۔ملحقہ مدارس کے جو طلباء سرکاری اسکول میں ٹیچر بننے کے خواہش مند ہیں وہ ضرور اس داخلہ ٹیسٹ امتحان میں شریک ہو کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں ۔ممتاز نمبر سے کامیاب ہونے والے طلباء کا داخلہ سرکاری کالج میں معمولی رقم میں ہو جاتا ہے اس لئے ملحقہ مدارس کے طلباء کو چاہئے کہ وقت سے پہلے رات و دن خوب محنت کریں اور داخلہ امتحان میں شریک ہوکر اپنا مستقبل کو تابناک بنانے کی بھر پور کوشش کریں ان شاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی ۔
Comments are closed.