مفتی ازہری کی حمایت میں احتجاج، پانچ گرفتار، ۸۰۰ کے خلاف ایف آئی آر درج

 

ممبئی۔۵؍ فروری: گجرات اے ٹی ایس کو مفتی سلمان ازہری کو گجرات لے جانے سے روکنے کے لیے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہونے والے ہجوم پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری ملازمین کو ان کی ڈیوٹی انجام دینے میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں ایف آئی آر کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گھاٹ کوپر پولیس نے ۱۶ افراد اور ۸۰۰دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اتوار کو ہونے والے واقعات کے سلسلے میں ایف آئی آر) درج کی گئی تھی، جس میں ہجوم پر تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا تھا ، اس میں سرکاری ملازمین کو ان کی ڈیوٹی انجام دینے سے روکناوغیرہ دفعات شامل ہے۔ بتادیں کہ ہجوم دیر شب تک گھاٹکوپر تھانہ میں موجود تھی، پولیس کی درخواست پر مولانا ازہری کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ امن وامان کی اپیل کرنی پڑی۔

Comments are closed.