انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی موجودگی میں ایم ایس ایف تمل ناڈو کے ریاستی عہدیداران منتخب
تروچی(پریس ریلیز)انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کی طلباء ونگ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF) کی ریاستی جنرل کونسل اجلاس گزشتہ 3فروری کو تروچی مراکڈائی اے ایم کے ہال میں ریاستی کنوینر اے ایم ایچ انصر علی کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز مدورائی جے۔عزیز الحق نے قرآت پاک سے کیا۔ریاستی ایم ایس ایف آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عبدالباسط رحمن نے استقبالیہ تقریر کی۔ ریاستی ایم ایس ایف آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اورانڈین یونین مسلم لیگ ترچی ساؤتھ اینڈ نارتھ ڈسٹرکٹ عہدیداران موجود تھے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر پی وی احمد ساجو، قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد، قومی نائب صدر ایم محمد الامین، ریاستی آرگنائزنگ کمیٹی اراکین رحیم بادشاہ، ایم محمد مفیس، آدوترائی ایس شفیق احمدنے خطاب کیا۔ اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی منظوری سے ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر نے ایم ایس ایف تمل ناڈو کے نو منتخب ریاستی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس کے تحت ایم ایس ایف ریاستی صدر کے طور پر تروچی اے ایم ایچ انصر علی، ریاستی جنرل سکریٹری کے طور پر تروللور اڈوکیٹ اے آر آر نور محمد اور ریاستی خازن کے طور پر سید باسط رحمن، ریاستی نائب صدور کے طور پر چنئی رحیم بادشاہ، ترپور ایم محمد مفیس، ترونیل ویلی ایم محمد یاسر، پیرمبلورایم ہدایت، سیلم اصغر، ایروڈ اے ارشاد، ریاستی سکریٹریان کے طور پر عزیز الحق، میٹوپلائم اے۔ ایچ۔ عبدالقادر، گڑیاتم فیصل خان، ادتھورائی ایس۔ شفیق احمد، پڈوکوٹائی عالم شفاعت الٰہی اور نیلگیری عبدالرنیس کو عہدیداران کے طور پر منتخب کیا گیا۔انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے۔ ایم۔ قادر محی الدین، ریاستی جنرل سکریٹری کے۔ اے۔ ایم۔ محمد ابوبکر، ریاستی خزانچی ایم۔ ایس۔ اے۔ شاہجہاں نے نو منتخب مسلم اسٹوڈنس فیڈریشن کے عہدیدارن کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے خطاب کیا اور ایم ایس ایف کی سرگرمیاں اور اس کی ترقی کے بارے میں خصوصی تقریر کی۔ انڈین یونین مسلم لیگ تروچی جنوبی ضلع کے سکریٹری حاجی جی ایم سید حکیم، شمالی ضلع کے سکریٹری نظام الدین، جنوبی ضلع کے خزانچی بی ایم۔ ہمایوں، ریاستی تجارتی ٹیم کے خزانچی دنڈیگل الطاف، جنوبی ضلع یوتھ لیگ کے سکریٹری محی الدین عبدالقادر، ایس۔ ڈی یو ریاستی نائب صدر محمد غوث، تروچی جنوبی ضلع آئی ٹی ونگ آرگنائزر حاجی شمس الدین، جنوبی ضلع سکریٹری آریامنگلم سید مصطفیٰ، جنوبی ضلع کے ڈپٹی سیکرٹریز ایم۔ کے ایس۔ جمال، جبار صادق، صادق الامین، جنوبی ضلع نائب صدر علاؤالدین، ساؤتھ یوتھ لیگ کے ضلعی صدر عظیم، وارڈ کے سیکریٹری خلیل، جنوبی ڈسٹرکٹ ٹریڈ یونین کے خزانچی سردار عرف شیخ باوادین، وارڈ صدر این۔ کے امیر الدین، جنوبی ضلع ایس ڈی۔ یو صدر عبدالخلیل، پائلٹ نور محمد، سید حاجیار، 30 وارڈ سکریٹری ذاکر، جنوبی ایس۔ ڈی یو ضلعی خزانچی گلوکار محمد رفیق، صحافی تروچی ایم۔ کے شاہ الحمید، ٹائلر شرف الدین، جنوبی ضلع ایم۔ ایس۔ ایف۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میں شمس الدین محمد یوسف، جنید پرویز احمد مہاتر، عاشق،، جنوبی ضلع خواتین ٹیم کی صدر اریبہ، تروچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ سیکریٹری عائشہ، ڈسٹرکٹ خزانچی زینت بیگم، خواتین ٹیم 29 ویں وارڈ سیکریٹری انیس اور تروچی ساؤتھ کی تمام ٹیموں کے منتظمین شامل تھے۔ شمالی ضلع، وارڈ عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تروچی ضلع ایم۔ ایس۔ ایف آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ایم۔ سراج الدین نے شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.