دو غیر مقامی افراد سرینگر ملی ٹینٹ حملے میں ہلاک

کشمیر سے بصیرت آن لائن کے لئے بیورو چیف رضوان سلطان کی خاص رپورٹ
جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شہید گنج علاقے میں بدھ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر مقامی شہری کو گولی مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ جبکہ مہلوک شہری کا ساتھی حملے میں شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم وہ بھی جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مہلوکین کی شناخت 31سالہ امرت پال سنگھ 27 سالہ روہت ساکنان امرتسر پنجاب کے طور ہویی ہے جو سرینگر میں ترکھا ن کا کام کرتے تھے۔
حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی جو دوسرے روز بھی جاری ہے۔
واضح رہے رواں سال غیر مقامی افراد پر اس طرح کا یہ پہلا حملہ ہے۔گزشتہ سال اس طرح کے واقعات میں ایک درجن کے قریب غیر مقامی افراد ملی ٹینٹوں کے ٹارگٹ حملوں میں مارے گئے تھے ۔
ادھر جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے علاوہ نشینل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
Comments are closed.