Baseerat Online News Portal

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض کا سالانہ پروگرام تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

 

ریاض/ رپورٹ منصور قاسمی

سعودی عرب کا مشہور و معروف اسکول الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض کا سالانہ پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ اس محفل کی صدارت اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایم ایس شوکت پرویز نے کی ؛جبکہ مہمان خصوصی کے حیثیت سے سلطان التوہری شریک رہے۔ نظامت کے فرائض اسکول کے تین ہونہار طلباء صدیق علی خان ، فہد جلیس اور لمیز اقبال نے مشترکہ طور پر انجام دیئے ۔

افتتاحی کلمات اسکول کے ہیڈ ماسٹر(بوائز سیکشن ) تنویر صدیقی نے پیش کرتے ہوئے سب سے پہلے حاضرین کا شکریہ ادا کیا پھر طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا : آج صرف تفریح اور ثفاقت کے اظہار کا دن نہیں ہے؛ بلکہ یہ آپ کے لئے یوم محاسبہ ہے ۔ گزشتہ دنوں اور سالوں میں آپ نے اسکول سے کیا حاصل کیا اور کیا پایا اس پر غور و فکر کر کے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اسی میں کامیابی کا راز مضمر یے۔”

صدر محفل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز نے بچوں سے کہا : آپ تین چیزوں پر دھیان ضرور دیں –

1- صحت: اچھی غذا اور ورزش پر دھیان دیں اس سے آپ کے جسم و عقل کی صحیح نشو و نما ہوگی۔

2- کبھی بھی منفی اثرات کو قبول نہ کریں اس سے آپ آگے نہیں بڑھ سکیں گےاور ہمیشہ اساتذہ سے رابطے میں رہیں ۔

3- درخت لگائیں ان سے ہمیں آکسیجن ملتا ہے اور پانی کی اہمیت کو سمجھیں ۔

صدر موصوف نے قرآن کے حوالے سے پانی کی اہمیت و ضرورت پر شاندار گفتگو کی ۔”

ثفافتی پروگرام کے تحت بچوں نے ملی اور حب الوطنی نغمے ، رقص و موسیقی اور قابل فکر ڈرامے پیش کئے ۔ کراٹے کے فن کا مظاہرہ بھی بچوں نے کیا۔ وقفے وقفے سے بچوں کو انعامات پیش کئے گئے ۔ تمام سامعین و حاضرین نے پروگرام کی بھر پور تعریف کی ۔

اس پروگرام میں خصوصی طور مسز سنگیتا انوپ ہیڈ مسٹریس گرلس سیکشن ، ریحانہ امجد ہیڈ مسٹریس ایل کے جی سیکشن ، شنوج عبداللہ ایڈمن منیجر ، رہینہ لطیف سپرنٹنڈنٹ ، محمد شہاب ، محمد حمید ، شیخ احمد اور اسکول کے سارے معلمین و معلمات شریک رہے۔

سینئر کوآرڈینیٹر محمد الطاف کے کلمات تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Comments are closed.