آنند شہر کے معروف فیتھ ہسپتال میں بچوں کے لیے آئی سی یو آور ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کا افتتاح

آنند /گجرات (نمائندہ خصوصی) گجرات کے معروف شہر آنند میں واقع فیتھ ہسپتال میں بچوں کے لیے آئی سی یو اور ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کیا گیا، یہ افتتاح ممبئی کے معروف عالم دین اور انجمن اہل السنۃ والجماعۃ ممبئی کے جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد ندوی نے کیا، اس موقع پر زبیر علی باوا اور سماجی کارکن فاروق بھائی انکلو والا بھی بطور خاص موجود تھے. افتتاحی تقریب میں شہر کے معززین کے علاوہ بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سالم کڑیا والا، ایم ڈی فزیشین ڈاکٹر شعیب ملک، ڈاکٹر سمیرملک بھی موجود تھے. اور ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کی ماہر ڈاکٹر موددہ کڑیا والا بطور خاص شریک تھیں، شرکاء نے فیتھ ہسپتال کی طبی خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ آج جب کہ دو نئے شعبوں کا افتتاح ہورہا ہے تو انشاءاللہ اس سے فیتھ ہسپتال کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور عوام و خواص کو مزید سہولتیں دستیاب ہوجائیں گی. افتتاحی تقریب کی مناسبت سے ایک خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کی نگرانی ڈاکٹر عاصم کھیڑوالا نے کی، اس خون عطیہ کیمپ میں آنند بی ایم سی گروپ کے نوجوانوں نے تقریباً 40 یونٹ خون عطیہ کیا.
Comments are closed.