لوک سبھا الیکشن 2024: ایس ڈی پی آئی 60؍ سیٹوں پر مقابلہ کرے گی: الیاس محمد تمبے

نئی دہلی (پریس ریلیز) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 60؍ سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی نے 27؍حلقوں کی اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ پہلی فہرست میں جن حلقوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مغربی بنگال سے جنگی پور، بہرام پور، مرشد آباد، مالدہ جنوب، جادھوپور اور کولکتہ شمال اور کلکتہ جنوب لوک سبھا حلقے شامل ہیں۔
اترپردیش سے کیرانہ، میرٹھ، بجنور، قیصر گنج، امروہہ اور لکھنو لوک سبھا حلقے شامل ہیں۔ آندھرا پردیش سے نندیال، نیلور اور کرنول لوک سبھا حلقے اور مدھیہ پردیش سے دیواس اور بھوپال لوک سبھا حلقے شامل ہیں۔
گجرات سے سورت، بناس کانٹھا، احمد آباد ویسٹ اور کچھ لوک سبھا حلقے اور جھارکھنڈ سے ہزاری باغ اور راج محل لوک سبھا حلقے شامل ہیں۔
مہاراشٹرا سے ممبئی ساؤتھ سینڑل، اورنگ آباد اور مالیگاؤں لوک سبھا حلقے شامل ہیں۔
ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا انتخابات کے لیے زمینی سطح پر بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ تمبے نے کہا کہ پارٹی کرناٹک، کیرلا، تمل ناڈو اور بہار میں بھی الیکشن لڑے گی اور ان ریاستوں کے حلقوں کی فہرست کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.