جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک کادسواں سالانہ جلسہ وختم بخاری 24؍فروری کو

گجرات کے معروف عالم دین مولانامحمدایوب سیدھ پوری بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس دیں گے: مفتی محمدحسنین قاسمی
مدھوبنی(نمائندہ خصوصی)شمالی بہارمیں تعلیم نسواں کاعظیم اورمثالی مرکزجامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی مدھوبنی کادسواں سالانہ جلسہ ۲۴؍فروری سنیچرکے دن ہونے جارہاہے،اس موقع پرگجرات کے معروف عالم دین،مولاناشاہ ابرارالحق حقی ہردوئی رحمہ اللہ کے خلیفہ اورجامعہ اشرفیہ راندیرسورت گجرات کے استاذحدیث مولانامحمدایوب سیدھ پوری بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس دے کرطالبات کوسندفضیلت سے نوازیں گے۔یہ اطلاع جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک مدھوبنی کے بانی وناظم مفتی محمدحسنین قاسمی نے اپنے پریس بیان کے ذریعہ دی،انہوں نے کہاکہ جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک اپنے قیام کے دن سے ہی علاقے میں تعلیم نسواں کے عظیم مرکزکے طورپراپنی شناخت بناچکاہے اورطالبات کومعیاری تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کررہاہے۔ہرسال کثیرتعدادمیں طالبات یہاں سے علوم دینیہ سے آراستہ ہوکرعلاقے میں دینی تعلیم کاچراغ روش کررہی ہیں،الحمدللہ اس سال بھی ۱۳؍طالبات شعبہ عالمیت کی تکمیل کرکے سندفضیلت حاصل کررہی ہیں۔مفتی محمدحسنین قاسمی نے مزیدبتایاکہ طالبات کی روزبروزبڑھتی تعدادکے پیش نظرگذشتہ ۳۱؍جنوری کو۸؍کمروں پرمشتمل درسگاہ کی جدیدعمارت کی تعمیرکاکام شروع کیاہے جس کے اخراجات کاتخمینہ تقریبا۵۰؍لاکھ روپے سے زائدہے،درسگاہوں کی قلت کی وجہ سے بہت پریشانی کی سامناکرناپڑرہاتھا،احباب ومخلصین کے مشورہ سے درسگاہوں کی جدیدعمارت کی تعمیرکاآغازکردیاگیاہے،اہل خیرحضرات سے درخواست ہے کہ وہ جامعہ کی اس اہم ضرورت کاخیال رکھتے ہوئے بڑھ چڑھ کرتعاون فرمائیں۔اس موقع پرمفتی حسنین قاسمی بانی وناظم جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک نے عوام وخواص سے اپیل کی ہے کہ وہ ۲۴؍فروری سنیچرکے دن صبح ۱۰بجے جامعہ کی ختم بخاری اورسالانہ اجلاس میں شرکت فرماکرعلمائے کرام کے بیانات سے مستفیدہوں اورثواب دارین حاصل کریں۔

Comments are closed.