Baseerat Online News Portal

شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی کی امانت شمالی بہار کا قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی بہار میں سالانہ امتحان اختتام پذیر۔

مدھوبنی /25 فروری

آج بروز اتوار بتاریخ 24/ فروری/2024 بمطابق 14/ شعبان المعظم 1445ھ صبح کے 9/ بجے حضرت قاری شمیم صاحب نعمانی کی تلاوت سے اختتامی و انعامی تقریب کا آغاز کیا گیا۔ حضرت مولانا مفتی محمد روح اللہ صاحب قاسمی استاذ مدرسہ ہذا نے فارسی اول تا پنجم عربی، درجہ حفظ اور درجہ پرائمری وغیرہ کا ریزلٹ پیش کیا، نیز ہر درجہ میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مختلف کتابیں، کاپی قلم ایک عمدہ بیگ سے نوازا گیا، نیز تمام درجات میں جو طالب علم پورے سال سب سے زیادہ حاضر باش رہا اسے بھی انعام کے شکل میں ایک عمدہ بیگ دیا گیا۔ اس تاریخی موقع پر حضرت مولانا مفتی ابوذر صاحب قاسمی استاذ مدرسہ ہذا و صدر جمعیت علماء مدھوبنی نے طلباء سے نصیحت فرماتے ہوئے آئندہ سال داخلہ کے لئے آنے والے قدیم و جدید طلباء کے لائحہ عمل بھی بتایا، اور بہتر سے بہتر تعلیم، قیام و طعام کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ حضرت مولانا عبد اللہ صاحب قاسمی صدر مدرسہ ہذا نے جمیع اساتذہ و طلباء سے دوران سال ہونے والی کمی کوتاہی پر معذرت پیش کی، آخر میں نمونہ سلف حضرت مولانا مطیع الرحمان صاحب قاسمی استاذ مدرسہ ہذا کی نصیحت اور دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔

اللہ سے دعاء ہے کہ اللہ پاک اس چمن کو نظر بد سے بچائے اور ہمیشہ آباد رکھے آمین یا رب العالمین

Comments are closed.