Baseerat Online News Portal

اسرائیلی دہشت گردی، طوباس میں 3 فلسطینی شہید

بصیرت نیوزڈیسک
غرب اردن میں اسرائیلی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں آج منگل کی صبح طوباس شہر اور شہر کے جنوب میں الفارعہ کیمپ میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 
ہلال احمر کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الفارعہ کیمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان احمد دراغمہ، طوباس سے تعلق رکھنے والے اسامہ جبر الزلط اور محمد سمیح بیادسا شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ گذشتہ رات قابض فوج نے متعدد بلڈوزروں کے ہمراہ الفارعہ کیمپ پردھاوا بول دیا اور اسنائپرز کو ایک سے زائد جگہوں پر تعینات کیا۔
کیمپ میں جھڑپوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے نتیجے میں الزلط اور بیادسا نامی نوجوان شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قابض فورسزنے کیمپ کے محلوں میں توڑ پھوڑ اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا۔ بعد ازاں قابض فوج نے طوباس شہر پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد شہر میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
 ہلال احمر کے ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے الفارعہ کیمپ میں اس کے عملے کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور اسے شہید اسامہ کی میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔

Comments are closed.