اللہ اور اس کے رسول نے قرآن پڑھنے اور پڑھانے والوں کو دنیا کے بہترین لوگوں میں شمار کیا ہے: مولانا انیس الرحمن قاسمی

حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب کی صدارت میں مدرسہ اسلامیہ قاسمیہ پریم جیور میں عظیم الشان جلسۂ دستار بندی کا انعقاد
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر کی دربھنگہ کے کئی اہم اجلاس میں شرکت، مانو میں توسیعی خطبہ
پٹنہ(سیدعادل فریدی؍بی این ایس)آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے مورخہ 29 فروری سے 02 مارچ 2024 تک ضلع دربھنگہ کے کئی اہم اداروں کے اجلاس میں شرکت کی ، جہاں ان کی صدارت میں دستار بندی ، اصلاح معاشرہ وغیرہ کے جلسے منعقد ہوئے، ایک اور دو مارچ کو مدرسہ صفیہ رہبر بنات میں طالبات و طلبہ کے تقریری مسابقے ، کلچرل پروگرام کے علاوہ 30 غریب و نادار بچیوں کے اجتماعی نکاح کا پروگرام بھی منعقد ہوا۔نیز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دربھنگہ میں طلبہ وطالبات اور اساتذہ کے بیچ آپ نے موجودہ وقت میں عصری تعلیم ، امکانات و چلینجزکے عنوان پر توسیعی خطبہ بھی دیا۔ اسی ضمن میں آپ کی صدارت میں 29 فروری کو مدرسہ اسلامیہ قاسمیہ پریم جیور میں آپ کی صدارت میں حفاظ کرام کی دستار بندی کا جلسہ بھی منعقد ہوا۔ اپنے صدارتی خطبہ میں مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے کہا کہ قرآن پڑھنے اور پڑھانے والوں کو اللہ اور اس کے رسول نے دنیا کے بہترین لوگوں میں شمار کیا ہے ۔ یہ مدارس میں پڑھنے والے طلبہ اس لیے ممتاز ہیں کہ یہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ سے بہترین تربیت اور اخلاق حسنہ کا درس بھی حاصل کرتے ہیں ، جو آجکل ہمارے تعلیمی نظام میں مفقود ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اعلیٰ معیار کے حصول کی کوشش کرنے کی نصیحت کی ۔ اس اجلاس میں آل انڈیا ملی کونسل بہارکے جوائنٹ جنرل سکریٹری مولانا محمد ابو الکلام شمسی ،آل ا نڈیا ملی کونسل کے کارگزارجنرل سکریٹری مولانا مفتی محمد نافع عارفی، معہد الطیبات کرم گنج دربھنگہ کے بانی مولانا آفتاب غازی قاسمی، مدرسہ عارفیہ سنگرام کے ناظم مولانا مفتی انوار احمد قاسمی نے بھی خطاب کیا اور قرآن کریم کی عظمت ، حفظ قرآن کی عظمت و اہمیت ، قرآن کریم کے حقوق وغیرہ کے تعلق سے گفتگو کی نیز مدرسہ کے بانی حضرت مولانا حسین احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اور محاسن کا ذکر کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اجلاس کی نظامت کے فرائض مولانا مفتی قمر عالم قاسمی ناظم مدرسہ مصباح العلوم کمال الدین ٹولہ ماؤ بیہٹ ، دربھنگہ نے انجام دیے۔ اجلاس کی کارروائی مولانا قاری نسیم احمد ثاقبی امام وخطیب جامع مسجد کاشی پور سمستی پورکی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جناب۔حافظ شارق صاحب نے نعتیہ کلام کے علاوہ حفاظ کرام کی شان میں ایک نظم بھی پیش کی۔ اجلاس کو کامیاب اور با مقصد بنانے میں مدرسہ کے مھتمم حافظ معتصم باللہ ، ناظم مولانا امداد احمد قاسمی کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ ، اراکین ، گاؤں کے معززین اور علاقہ کے نوجوانوں نے اہم رول ادا کیا۔اجلاس میں چھ حفاظ کرام کی دستار بندی بھی حضرت صدر محترم اور دیگر علماء کرام کے ہاتھوں عمل میں آئی جن کے نام ہیں حافظ محمد معاذبن محمد احتشام ناصر گنج نستہ، ضلع دربھنگہ، حافظ محمد ساحل ولد فیروزدھرتی پٹی، دربھنگہ، حافظ محمد عمار ولد محمد فیروز بھگوان پور دربھنگہ، حافظ محمد سعید الرحمن ولد قاری عمران صاحب شیخ ٹولی سمستی پور، حافظ محمد عفان ولد مفتی عمران صاحب رشید پورمدھوبنی، حافظ محمد غیاث الدین ولد محمد معصوم پریم جیور ، دربھنگہ کے نام شامل ہیں ۔ دستار کے علاوہ ان حفاظ کرام کو گراں قدر انعامات سے بھی نوازا گیا ،نیز جناب سعود احمد عرف نیلو بابو سدھولی نے اپنی طرف سے حفاظ کرام ،اساتذہ اور باورچی کو کپڑا ،بیگ اور نقد رقم بطور انعام دیا۔اہم شرکاء میں مولانا رحمت اللہ عارفی ندوی رکن آل انڈیا ملی کونسل بہار و استاذ مدرسہ شمس العلوم کاشی پور ، جناب ڈاکٹر فیض احمد صاحب پرنسپل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دربھنگہ ،مولانا حسین احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد بیت الچوک دھرم پور سمستی پور ،مولانا نوشاد عالم قاسمی امام وخطیب مسجد طیبہ چکنور روڈ دھرم پور سمستی پور ،مولانا عبد المالک ندوی استاد مدرسہ شمس العلوم کاشی پور ،جناب سید ضیاء الرحمان صاحب جتوار پور، مولانا محمد عادل فرید ی قاسمی سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار، جناب محمد ذیشان صاحب مکھیا جیور پنچایت، جناب سعود احمد عرف نیلو بابو سدھولی، جناب ماسٹر نجیب اشرف عرف پٹو بابو،جناب جاوید احمد صاحب،جناب حافظ شمس الحق صاحب امام و خطیب جامع مسجد پرکھو پٹی، مولانا تنویر عالم قاسمی سدھولی، جناب مولانا مشتاق احمد صاحب امام و خطیب جامع مسجد پریم جیور، جناب احمد رشدی صاحب سکریٹری تنظیم امارت شرعیہ بہادر پور بلاک، جناب عطاء الرسول صاحب،جناب انوار صاحب، جناب ماسٹر شمیم صاحب،جناب عرفان احمد خان صاحب پروفیسر مانو دربھنگہ، جناب انجینئر فاروق صاحب پروفیسر مانو ، جناب حافظ معتضد باللہ ، جناب حافظ شہنشاہ ، جناب حسن عاقل فریدی سمستی پور، جناب شہنواز صاحب جیور، جناب افتخار احمد عرف منے ،جناب پروفیسر شکیب صاحب، جناب ڈاکٹر نعمان صاحب گری، جناب حافظ داؤد صاحب ، جناب حافظ ارشاد احمد صاحب، جناب مولانا یوسف صاحب ، حافظ نوید، جناب علقمہ صاحب، وغیرہ کے نام شامل ہیں ان کے علاوہ علاقہ اور قرب و جوار کے عوام و خواص ، علماء ، ائمہ مساجد ، سیاسی و سماجی شخصیات نوجوانوں اور طلبہ اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔ اور آخر میں صدر محترم کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اجلاس کے بعد تمام شرکاء کے لیے پر تکلف عشائیہ کا نظم بھی کیا گیا تھا۔
Comments are closed.