ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور کی جانب سےناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 160 ناظرہ خواں واساتذہ کا پرتپاک استقبال

ناندیڑ(منورخان؍بی این ایس)ادارہ حسان بن ثابتؓ نصرت پور واگھی روڈ ناندیڑ کی جانب سے علاقہ واگھی روڈ،دولہے شاہ رحمن نگر کے مکاتبِ قرآنیہ میں سال 2023 2024 میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء وطالبات (جن کی تعداد تقریبا 160 ہے) ان ناظرہ خواں کے اعزازوحوصلہ افزائی میں اور ان کے اساتذہ کی بے لوث محنت اور خدمت پر استقبال و اعتراف خدمت میں عظیم الشان جلسہ عام بضمن اعزاز و اعتراف خدمت بتاریخ 3 مارچ 2024 صبح 9 بجے تا ظہر منعقد ہوا اس اجلاس کے سرپرستی مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی و مہتمم ادارہ ہذا نے فرمائی جب کہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شہر ناندیڑ کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی،حضرت مولانا مفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد شاہد صاحب قاسمی،حضرت مولانا محمد سراج صاحب اشاعتی،جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب،جناب جاوید خان صاحب ودیگر دانشوران قوم و ملت، معزز علماء کرام، اساتذہ مکاتب،طلباء مکاتب، سرپرستان طلباء،اور عوام الناس کثیر تعداد میں شریک رہے جلسہ کی ابتداء قران کریم کی تلاوت سے ہوئی نعتیہ کلام کے بعد مکاتب کے طلباء و طالبات نے مختصر مگر دلچسپ پروگرام پیش کیا،مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے اس اجلاس کی ضرورت اور غرض و غایت بیان فرمائی اس کے بعد حضرت مفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی کا پر مغزخطاب ہوا، بعدہ حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی نے بڑی قیمتی نصیحتیں فرمائی اور فرمایا کہ اس طرح کے پروگرام موجودہ وقت کی عین ضرورت ہے جس سےطلباء مکاتب کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے آپ کے بصیرت افروزنصیحتوں ومواعظ حسنہ کے بعد آئے ہوئے مہمانانِ خصوصی کے دست مبارک سے معلمینِ مکاتب کی خدمت میں سند اعترافِ خدمت، ایوارڈ،بیاگ، پیش کیا گیا،طلباء و طالبات کو تکمیل ناظرہ قران کریم کے اعزاز میں سندِ اعزازی،قران کریم، میڈل،بیاگ،سے نوازا گیا مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی اور غلام محمود سوداگر صاحب نے اجلاس میں شریک تمام ہی حاضرین بالخصوص مہمانان خصوصی ومدعوئینِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا نیز اس طرح کے پروگرام کو آئندہ بہتر و منظم طریقے سے منعقد کرنے کا عزم و ارادہ کیا جلسہ کے نظامت مولانا محمد رضوان صاحب حسامی نے بحسن خوبی انجام دی حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی کی دعا پر اجلاس ختم ہوا اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران حافظ عبدالکبیر،حافظ سید انور،حافظ محمد وسیق،مفتی محمد مجاہد،حافظ الطاف،جاوید خان،نواب بھائی،بشیر بھائی،شعیب پٹیل،و جمیع اراکین و اساتذہ ادارہ ہذا نے اہم رول ادا کیا۔
Comments are closed.