جامعہ طبیہ کے طلبہ و طالبات کے مابین اسمارٹ فون تقسیم

طلبہ اسمارٹ فون کا صحیح استعمال کریں: ڈاکٹر انور سعید
دیوبند،14؍ مارچ(سمیر چودھری؍بی این ایس)
اسٹیٹ ہائیوے پرواقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج دیوبند کے طلبہ کے مابین ا سمارٹ فون تقسیم کیے گئے۔ا سمارٹ فون ملنے پر طلبہ نے خوشی کااظہار کیا۔ریاستی حکومت کی سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم کے تحت جمعرات کو جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے طلباء میں اسمارٹ فون تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میونسپل بورڈ دیوبند کے چیئر مین وپن گرگ نے کہا کہ تمام طلبہ کو پڑھائی کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے موبائل فون کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور یوگی حکومت غریبوں، پسماندہ طبقات اور طالبات سمیت خواتین کے لیے فائدہ مند اسکیمیں چلا رہی ہے، جس کا فائدہ ملک کے عوام کو مل رہا ہے۔ جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ حکومت کی تعلیمی اسکیموں سے استفاد ہ کرکے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم اتر پردیش حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے۔ انہوں نے طلباء کو اسمارٹ فون کا صحیح استعمال کرنے کی تلقین کی اور اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام کی صدارت چیئرمین وپن گرگ نے کی اور نظامت ڈاکٹر احتشام الحق نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وپن تیاگی ارجن سنگھل،ہریش تیاگی، ویبھو اگروال، اجے جین انشول گرگ، ڈاکٹر فصیح، ڈاکٹر اختر سعید، ڈاکٹر اعظم عثمانی، ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر جعفر، ڈاکٹر فخر الاسلام، ڈاکٹر جویریہ، ڈاکٹر ثنا ذکی، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر مزمل، دانش علی، جمشید انور، شعیب علی، جاوید، بلال، جوگیندر، ارون کمار وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.