شاہ سلمان کی زیر سرپرستی رابطہ عالمی اسلامی کی کانفرنس آج مکہ میں ہو گی

بصیرت نیوزڈیسک
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی آج اتوار کو مکہ میں عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس کے انتظامات رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جس میں مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عالمی سطح کی معروف اسلامی شخصیات اور علماء کرام شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان علمی حوالے سے یکجہتی پیدا کرنا اورمفاہمت و تعاون کو فروغ دینا اور فرقہ واریت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور علما کمیٹی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کانفرنس کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments are closed.