Baseerat Online News Portal

عورتوں كى وراثت سے محرومی اسلام كى بنیادی تعلیمات كى خلاف ورزی ہے

 

ندوۃ العلماء کے شیخ الحدیث  مفتی نیاز احمد ندوی کا ریاض سعودی عرب میں اہم خطاب

 

دہلی کلب ریاض کے زیر اہتمام شہر ریاض کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں افطار پارٹی منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی دار العلوم ندوة العلماء كے شيخ الحديث وصدر مفتى مولانا نياز احمد ندوى نے اپنے اہم خطاب ميں اسلام ميں عورتوں كے حقوق پر سير حاصل گفتگو كى اور اس بات پر زور ديا كہ بهنوں اور بيٹيون كو وراثت ميں اللہ كى جانب سے متعين كرده نظام تقسيم پر عمل نہ كرنا حقوق العباد كى صريح خلاف وزرى ہے اور ایک ايسا گناه ہے جسكى معافي نهيں. انہوں نے مزيد كہا كه زمانہ ما قبل اسلام ميں عورتيں تمام طرح کے بنيادى حقوق سے محروم تهيں مگر اسلام نے صنف نازک کے حقوق كى نہ صرف پاسدارى كى بلكہ مردوں كے مقابلہ ميں بهت سے معاملات ميں انهيں خصوصى رعايات ديں. مسلم معاشره ميں پهيلى حسد، كينہ، بغض، غيبت جيسى برائيوں کے منفى اثرات پر روشنى ڈالتے ہوئے مولانا نے اكرام مسلم اور انسانيت نوازى كو اپنانے پر زور ديا اور اسوه نبوى پر عمل پيرا ہونے كى تلقين كى.

 

تقریب سے معروف سماجی کارکن اور تاجر اختر الاسلام صدیقی نے بھی خطاب کیا اور مهمان خصوصى كا تفصيلى تعارف پبيش كيا اور اپنى زندگى پر مولانا كى حسن تربيت كے كيا اثرات مرتب ہوئے اس كا جذباتى انداز مين تذكره كرتے ہوئے اسے اپنی عملى زندگى کے ایک اہم موڑ سے تعبير كيا.

 

اس موقع پر دلی ریستوران کے مالک مجاہد علی شیخ، اور دلی کلب کے دیگر ممبران غفران اعظمی، مرزا فیضان بيگ، طارق اعظمی جامعى، مرزا سلمان اعظمی، ساجد اعظمی، عارف اعظمی، شيراز اعظمى، نير عليگ، طارق اسحاق پوری، احسان احمد، تسنیم احمد اور دیگر ساتھیوں نے پروگرام کو آرگنائز کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ نظامت كى ذمہ داری ذاکر اعظمی ندوی نے انجام دیا۔

 

تقریب میں سماج وادى پارٹى مهاراسٹرا کے صدر ابو عاصم اعظمى کے علاوہ شہر ریاض کی مختلف تنظیموں نے بھر پور شرکت کی جن میں انڈیا اسلامک کلچر سنٹر ریاض کے کنوینر مرشد کمال، ندوه المونائى ايسوسيشى كے سابق صدر طارق اختر ندوی، مولانا احسن ندوى، عرب نيوز كے صحافى راشد حسن وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Comments are closed.