Baseerat Online News Portal

غیر بی جے پی لوگوں کو جیل میں بھر رہی حکومت

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے پی جے پی پر بولاحملہ
دیوبند،24؍ مارچ(سمیر چودھری؍بی این ایس)
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت غیر بی جے پی لوگوں کے لیے جیل بھرو مہم چلا رہی ہے۔ ملک کو سرمایہ داروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاجر کسانوں کی زمینیں خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور عوام کے مفادات کے لیے بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔ راکیش ٹیکت آج یہاں علاقہ کے مستا پور گاؤں میں نریش سوامی کے گھر واپسی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ،جو بھارتیہ کسان یونین غیر سیاسی کا ضلع صدر کاعہدہ چھوڑ کر بھارتیہ کسان یونین ٹیکت میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی،انہوں نے کہاکہ کاشتکار اپنے اخراجات پر قابو رکھیں اور آبائی زمینوں کو فروخت کرنے سے گریز کریں۔ اس دوران گھر واپسی کرنے والے نریش سوامی، نیرج پہلوان اور وریندر چودھری نے پگڑی پہن کر استقبال کیا۔ قومی سکریٹری چودھری ونے کمار نے پونیت چودھری کو یوتھ کلب کا جنرل سکریٹری اور وریندر چودھری کو منڈل سکریٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا۔اس دوران مغربی یوپی کے ترجمان چودھری رگھوبیر سنگھ، ضلع صدر چودھری راجپال سنگھ، یوتھ ضلع صدر ندیم انصاری، ڈویزنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر راجبیر کمبوج، ضلع جنرل سکریٹری اجے کمبوج، چودھری پدم سنگھ وغیرہ موجود تھے۔ قبل ازیں کارکنوں نے چودھری راکیش ٹکیت کا ناگل اور چھٹمل پور میں خیرمقدم کیا۔ اس دوران بلاک صدر موسیٰ پردھان، قادر، امیت مکھیا، حسیب ملک وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.