Baseerat Online News Portal

اوڈیشہ : شرپسندوں نے مسجد کے باہر دستی بم پھینکا، تین مسلمان زخمی

 

بھوبنیشور(ایجنسی) اوڈیشہ کے سمبل پور میں واقع ایک مسجد کے قریب کچھ شرپسندوں نے بم دھماکہ کیا، جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو مغرب کی نماز کے بعد سمبل پور کی مسجد کے باہر شرپسندوں نے اوور بریج سے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ بم دھماکہ میں تین مسلمانوں کے زخمی ہونے اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

سیاست نیوز کے مطابق اڈیشہ کے سمبل پور میں پیر بابا چوک پر واقع صدر مسجد کے باہر نماز مغرب کے بعد بم پھینکا گیا۔ ایس پی مکیش بھامو نے بتایا کہ حالات قابو میں ہے اور شرپسندوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ دھماکہ کے بعد مسجد کے قریب بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوگئے اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔کلکٹر اکشے سنیل اگروال نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

Comments are closed.