Baseerat Online News Portal

قاری شعیب مدرسہ عظمتیہ نوادہ کی عظمت کے امین تھے : پروفیسر شکیل قاسمی

 

پٹنہ (پریس ریلیز)

قرآن کریم کی تعلیم و تدریس میں مصروف مدرسہ عظمتیہ نوادہ کے ذمہ دار اور روح رواں قاری شعیب صاحب نزول قرآن کے ماہ مبارک رمضان میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ قاری شعیب صاحب مدرسہ عظمتیہ نوادہ کی عظمت کے امین، اور اس پورے علاقے کی دینی تحریکات کے محرک اور اصلاح معاشرہ کے سرگرم داعی تھے۔ اللہ تعالی نے ان سے بڑا کام لیا۔ اللہ رب العزت انہیں غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر دے۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ قاری صاحب مثبت فکر کے مخلص انسان تھے، سب کو ساتھ لے کر چلنے کا مزاج تھا، عاجزی و انکساری ان کا شیوہ تھا۔ ان کے شاگردوں کی کثیر تعداد اشاعت علم میں مصروف ہے اور ان کے صاحب زادگان بھی مختلف مقامات پر دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ سب قاری صاحب کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ لمبے عرصے سے میرا ان سے ارتباط و تعلق تھا، ان کی شفقت مجھے حاصل تھی، میں ان کے اخلاق کریمانہ کا قدرداں رہا ہوں۔ اللہ ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے

Comments are closed.