Baseerat Online News Portal

کرناٹک میں بھی انڈین یونین مسلم لیگ ’’انڈیا‘‘ اتحاد کی حمایت کرے گی: این جاوید اللہ

بنگلور(پریس ریلیز)انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کرناٹک کمیٹی کے ریاستی صدر این جاوید اللہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی نیشنل کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کرناٹک کی ریاستی کمیٹی نے متفقہ طور پر کرناٹک کی کل 28لوک سبھا حلقوں میں انڈیا اتحاد (I.N.D.I.A ALLIANCE)کے تمام امیدواروں کی حمایت کرنے اور کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ریاستی صدر این جاوید اللہ نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ قومی سظح پر انڈیا اتحادکی حمایت کررہی ہے۔لہذا کرناٹک ریاستی کمیٹی نے بھی کرناٹک کے تمام لوک سبھا حلقوں میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے کے مرکز میں کانگریس اور انڈیا اتحاد کی قیادت میں ایک سیکولر حکومت قائم ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 26اپریل اور 7مئی 2024کودو مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔

Comments are closed.