Baseerat Online News Portal

جمعیۃ علماء گوونڈی کے جنرل سیکریٹری مولانا صدر عالم قاسمی کی صاحبزادی و صاحبزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک

جمعیۃ علماء گوونڈی کے جنرل سیکریٹری مولانا صدر عالم قاسمی کی صاحبزادی و صاحبزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی (پریس نوٹ) ممبئی کے معروف عالم دین اور جمعیۃ علماء گوونڈی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدرعالم قاسمی کی صاحبزادی شمیم الصباح شیخ اور صاحبزادہ اہل اللہ شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، عزیزہ شمیم الصباح شیخ کا نکاح عزیزم شہباز شیخ ولد حاجی مطیع الرحمن شیخ کے ساتھ ہوا جبکہ عزیزم اہل اللہ شیخ کا نکاح عزیزہ بشریٰ بدر شیخ بنت مولانا بدرعالم شیخ مرحوم کے ساتھ انجام پایا، اس موقع پر مولانا صدرعالم قاسمی نے رشتہ داروں، دوست احباب اور متعلقین کے لیے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، دانشوران عظام، عزیز واقارب اور دوست احباب شریک ہوئے، اور دولہا دولہن کو اپنی نیک دعاؤں سے نوازا، اس موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی،نائب صدر مولانا اشتیاق قاسمی اور ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی بطور خاص شریک ہوئے اور دولہا دولہن کو اپنی نیک دعاؤں سے نوازا اور مولانا صدرعالم قاسمی کو اس اہم فریضہ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی، اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جمعیۃ علماء گوونڈی کے صدر مولانا محسن خان، جمعیۃ علماء کرلا زون کے جنرل سیکریٹری مولانا اسید قاسمی، مدرسہ بشارت العلوم کھرایاں پتھرا کے ناظم مولانا محمد قیصر قاسمی، صابو صدیق کالج کے امام مولانا محمد فاروق قاسمی، مفتی محمداللہ قیصر قاسمی،بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی، امام الہند فاؤنڈیشن کے صدر مولانا محمد نوشاد صدیقی، انڈی شولاہور کے مولانا شاکر حسین قاسمی، انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی ،مسجد انوار کے امام و خطیب مفتی محمد شرف الدین قاسمی، ممبئی اردو نیوز کے صحافی نازش ہما قاسمی، مولانا محمد انوار قاسمی، مولانا عبدالباسط قاسمی،مولانا ثناء اللہ غازی مہتمم جامعہ مرقاۃ العلوم گوونڈی سمیت کثیر تعداد میں علماء، ائمہ و دیگر مہمانان کرام موجود تھے،یہ تقریب ملہار گارڈن شادی ہال گوونڈی میں منعقد کی گئی تھی. مہمانوں کا استقبال کرنے والوں میں مولانا محمد صدرعالم قاسمی، مولانا قمر عالم قاسمی ، مولانا جمال اختر مفتاحی، مولانا کمال اختر قاسمی، مفتی محمد اسجد اللہ قاسمی، مولانا محمد اسعد اللہ قاسمی، محمد کفایت اللہ شیخ ودیگر اہل خانہ وعزیز واقارب پیش پیش تھے.

Comments are closed.